اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 15غیر قانونی کال سینٹرز سے 15ملین روپے ماہانہ وصول کیے جاتے تھے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سینئر افسران کے خلاف اسلام آباد کے غیر قانونی کال سینٹرز سے کروڑوں روپے بھتہ لینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرز این سی سی آئی اے راولپنڈی سمیت 13 افسران، کال سینٹرز سے ڈیل کروانے والا شخص اور غیر ملکی شہری بھی نامزد ہیں، مرکزی ملزم ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سندھ بھی رہ چکا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کا نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا، بیان پر تفتیش جاری

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 15غیر قانونی کال سینٹرز سے 15ملین روپے ماہانہ وصول کیے جاتے تھے، ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ٹیم رقم فرنٹ مین کے ذریعے وصول کرتی، ستمبر 2024ء سے اپریل 2025ء تک 120ملین روپے وصول کیے گئے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے نئے کال سینٹر کےلیے 8 لاکھ روپے ماہانہ طے کیا، اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں کال سینٹر پر چھاپہ مار کر ڈیل کی گئی، ایس ایچ او نے وہ ڈیل 40 ملین روپے میں فائنل کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:

اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں کی جانے والی 6 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جب کہ 208.3 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت 18 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی کے خلاف خصوصی آپریشنز کے دوران  راولپنڈی جی ٹی روڈ پر ایک اسپتال کے قریب کارروائی میں ایک ملزم کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جب کہ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 600 گرام چرس ملی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار افراد نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف  کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں چکلالہ راولپنڈی کے ایک کوریئر آفس سے برطانیہ سے آنے والے پارسل میں 144 گرام کینابس آئل برآمد ہوا، جس پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے کورنگی بروکس چورنگی کے قریب ایک ملزم سے 36 کلوگرام چرس اور گجرات کے قریب چناب پل جی ٹی روڈ پر گاڑی سے 19.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جہاں سے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

اسی طرح کوئٹہ کے ہزار گنجی ویسٹرن بائی پاس پر کارروائی کے دوران 150 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ہوشربا انکشافات
  • سائبر کرائم ایجنسی افسران نے غیرقانونی کال سینٹر سے 12 کروڑ روپے بھتہ وصول کیا، ایف آئی اے ذرائع
  • ڈیڑھ کروڑ میں 35 کلو سونا کہاں ملتا ہے؟ مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • کال سینٹرز سے کروڑوں کا بھتہ، این سی سی آئی کے مزید 13افسران کیخلاف مقدمہ درج
  • غیر ملکیوں کے زیر انتظام کال سینٹرز میں غیر قانونی سرگرمیاں، 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • ایف آئی اے کا بڑی کارروائی ، غیر قانونی کال سنٹرز سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں این سی سی آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر پرمقدمہ درج
  • ایف آئی اے ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور