راولپنڈی:

اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں کی جانے والی 6 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جب کہ 208.3 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت 18 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی کے خلاف خصوصی آپریشنز کے دوران  راولپنڈی جی ٹی روڈ پر ایک اسپتال کے قریب کارروائی میں ایک ملزم کے قبضے سے 2.

4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جب کہ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 600 گرام چرس ملی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار افراد نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف  کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں چکلالہ راولپنڈی کے ایک کوریئر آفس سے برطانیہ سے آنے والے پارسل میں 144 گرام کینابس آئل برآمد ہوا، جس پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے کورنگی بروکس چورنگی کے قریب ایک ملزم سے 36 کلوگرام چرس اور گجرات کے قریب چناب پل جی ٹی روڈ پر گاڑی سے 19.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جہاں سے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

اسی طرح کوئٹہ کے ہزار گنجی ویسٹرن بائی پاس پر کارروائی کے دوران 150 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی

سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار