راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
راولپنڈی:
ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے 17 کروڑ روپے کے بزنس فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور کرلی۔
تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم ین جن فو کو 20 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا جس پر بزنس کے لین دین میں 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ لین دین کے حوالے سے کوئی چیک یا اشٹام پیپر موجود نہیں، صرف زبانی الزام کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔
جسٹس صداقت علی خان نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزم لیاقت محسود اپنے وکیل منظور میئو ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔
مدعی مقدمہ کے وکیل نے ملزم لیاقت محسود کے سی آر او کرانے کی درخواست جمع کرادی، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر کو پولیس فائل سمیت طلب کرلیا۔
عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 11 نومبر تک توسیع کردی۔
استغاثہ کے مطابق عدالت نے ملزم کی 50 ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ ملزم کیخلاف تھانہ گارڈن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم لیاقت محسود کے گارڈ ملزم معراج کی ضمانت منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی منظور میئو ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم معراج نے اپنی جان بچانے کے لیئے ہوائی فائرنگ کی تھی۔
مشتعل لوگوں نے حملہ کیا تھا، انہیں ڈرانے کے لیئے فائرنگ کی تھی۔ عدالت نے ملزم معراج کی بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
ملزم شریک ملزم لیاقت محسود کا گارڈ ہے۔ ڈمپر کی ٹکرسے نوجوان شاہزیب جاں بحق ہوگیا تھا۔