2025-07-24@02:30:20 GMT
تلاش کی گنتی: 4033

«کے نفاذ»:

    لاہور (لیڈی رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات (فرسٹ اینول) 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز سیکرٹری و کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ 1193 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن دار ارقم گرلز ہائی سکول الہ آباد ضلع قصور کی طالبہ حرم فاطمہ رولنمبر 115235 نے حاصل کی۔ پاک گیریژن گرلز سکول ننکانہ صاحب کی طالبہ نورالہدیٰ رولنمبر 119842 اور پاک گیریژن ہائی سکول بوائز ننکانہ صاحب کے طالب علم رولنمبر 220365 حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ پنجاب بوائز سکول ٹائون شپ لاہور...
    کراچی: شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات کی لپیٹ میں آگیا، جہاں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ صادق زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، تاہم موچکو پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 9 عزیز بھٹی پارک کے قریب فائرنگ سے 65 سالہ شیر غنی زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عزیز...
    پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں  *لاہور بورڈ*  حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی  *راولپنڈی بورڈ*  محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا سعد خان 1172 نمبر ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے  *فیصل آباد بورڈ*  محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے ماہم ممتاز 1187 میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں  *ملتان بورڈ*  ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی حسینہ فاطمہ 1188 نمبر اشبہ فاطمہ، میرب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں  انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک بنگلادیش دوطرفہ تعاون کو فروغ  دینےکے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی،  پاکستان اوربنگلا دیش نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا۔ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے لیے اشتراک کار  بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ ...
    یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں پیش رفت کے بعد لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کارروائیاں سامنے آئیں۔ چوہنگ پولیس اور سی سی ڈی کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم ٹک ٹاکرز میں صلح کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ رجب بٹ نے آن لائن میٹنگ کے دوران مبینہ حملہ آور ٹک ٹاکر شانی ٹائیگر سے صلح کر لی۔ یہ صلح معروف شخصیت مسٹر پتلو کی میزبانی میں ہوئی، جس میں شہزاد بھٹی، فرخ کھوکھر، ضمیر چوہدری سمیت دیگر افراد شریک تھے۔ پولیس کے...
    نئی دہلی: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے بیانات پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔ بھارت میں کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟ ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان “جنگ بندی” کا اعلان کیا ، یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپایا نہیں جاسکتا۔ راہول گاندھی نے...
    سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے اور مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، غزہ میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے، بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں، مسئلہ کا حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور مسئلہ فلسطین پر مباحثہ جاری ہے۔پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کو قائم رکھیں، تقسیم کے بجائے سفارت کاری کی راہ پر چلیں اور تنازعات کا پرامن حل نکالنے کے عزم کی تجدید کریں۔پاکستان کی صدارت میں سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سفیروں سے کہا کہ جب کشیدگی بڑھتی ہے اور ممالک کے باہمی اعتماد کو گزند پہنچتی ہے تو بات چیت، ثالثی اور مفاہمت ہی مسائل کے حل کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ آج ان ذرائع کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے جب غزہ سے یوکرین تک دنیا میں بہت سی جگہوں پر...
    قوال ماجد علی صابری نے سانحہ قلات کا ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود وفاق یا صوبائی حکومت کی جانب سے دادرسی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پریس کلب کے احتجاج اور علامتی دھرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماجد علی صابری نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی ایک ہفتے سےزائد عرصہ گزرنے کےباوجود دادرسی کے لیےامدادی اعلان نہ ہونے کے خلاف جمعے کوکراچی پریس کلب کےباہرآلات موسیقی اورسازندوں کے ہمراہ احتجاج،علامتی دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔ قوال ماجد علی صابری نے کہا کہ قوالی کی محفلوں میں پرفارمنس پرپذیرائی کے بعد ملنے والے سرٹیفکیٹس سے بھوک وافلاس نہیں مٹ سکتی۔ قوالی کے معروف گھرانے ماجد علی صابری قوال گروپ نے سانحہ قلات میں ایک ہفتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مستقبل کے اہداف، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی حکمت عملی، صفائی مہم اور بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت اقدامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے مون سون کے خطرات کے پیش نظر تمام ڈویڑنز کو...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان ان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے ساتھ ہمارا مضبوط عہد ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج مقاصد اور اصول، خاص طور پر تنازعات کے پرامن حل اور طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز، بین الاقوامی انصاف کے لیے ناگزیر ہیں، یہی رہنما اصول پاکستان کی صدارت میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گاوی، ویکسین الائنس کے تعاون سے ملک بھر میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت 65 اعلی ترجیحی اضلاع میں 800 سے زائد موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں سے 748 موٹر سائیکل ویکسینیٹرز میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں تاکہ ویکسینیٹرز کی نقل و حرکت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ جاری تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت اب تک سندھ کے 21 اضلاع کو 300، پنجاب کے10 اضلاع کو 200 اور بلوچستان کے 24 اضلاع کو 108 ،آزاد کشمیر کے 4 اضلاع اور اسلام آباد کو 80 اور گلگت...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان ان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے ساتھ ہمارا مضبوط عہد ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج مقاصد اور اصول، خاص طور پر تنازعات کے پرامن حل اور طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز، بین الاقوامی انصاف کے لیے ناگزیر ہیں، یہی رہنما اصول پاکستان کی صدارت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت...
    ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے بیانات پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟  ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے  بھارت اور پاکستان کے درمیان "جنگ بندی" کا اعلان کیا ، یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپایا نہیں جاسکتا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف جنگ...
    فائل فوٹو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن کو دیا گیا ہے۔
    کراچی: گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈسٹری بیوشن کی 8 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔ لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے تاہم ضائع ہونے والے پانی کی نالے اندر ہی نکاسی ہورہی ہے، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔   واقعے کی اطلاع واٹر کارپوریشن حکام کو دے دی گئی ہے اور مرمت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بیشتر علاقے 15 دن تک پانی سے محروم رہے تھے۔  
    ملک بھر میں ایئرپورٹس پر وی آئی پی لین کی حفاظت اے ایس ایف کے حوالے کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر موجود وی آئی پی لین کی آمدورفت ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے حوالے کر دی گئی  ہے۔ ایئرپورٹس کی وی آئی پی لین اور لین 2 کی مکمل سکیورٹی اب اے ایس ایف کے پاس ہوگی۔ وی آئی پی اور لین 2 پر اب سکیورٹی معاملات پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پرائیویٹ سکیورٹی ادارے  نہیں کر سکیں گے ۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وی آئی پی لین اور لین 2 سے وزرا اور غیر ملکی مندوبین کی آمد و رفت ہوتی ہے...
    کراچی میں سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔سہراب گوٹھ بڑے میدان میں گوداموں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔مختلف گوداموں کے مالکان نے میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گوداموں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔مالکان کے مطابق گراؤنڈ میں ایک ہزار سے زیادہ گودام ہیں، 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے فائر بریگیڈ کے پاس پانی نہیں ، ہر بار آگ لگنے پر کہا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر خود خرید کر لائیں۔دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر کام کر رہے...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب  وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی انتہائی غیر معمولی سفارتکاری کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازعات کے پُر امن حل سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تنازعات کے پرامن حل سے متعلق میکانزم مضبوط کرنے سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت منظور کی گئی۔ تمام رکن ممالک کو قرارداد کے مسودے پر متفق کرنے کے لیے وزیرخارجہ اسحاق ڈار پچھلے 2 روز سے سفارتی سطح پر انتہائی فعال تھے جس کانتیجہ یہ نکلا کہ سلامتی کونسل میں موجود تمام اراکین نے پاکستان کی قرارداد کا بھرپور ساتھ دیا۔ ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ ثنا بدستور کپتان برقرار رہیں گی، جبکہ 22 سالہ دائیں ہاتھ کی بیٹرایمن فاطمہ کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایمن فاطمہ نے رواں سال مئی میں کراچی میں ہونے والے نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں 155.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 287 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ 2023 کے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔ کراچی میں خواتین کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا 14واں روز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ویمنز کھلاڑیوں کی دورہ آئرلینڈ کے بھرپور...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی میں واقع کباڑ کے بڑے گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ شعلے اور دھواں دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقام پر استعمال شدہ کپڑوں، پلاسٹک اور دیگر اشیاء کے کئی گودام موجود ہیں، جہاں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  آگ لگنے کے بعد علاقہ دھوئیں سے بھر گیا اور فضا میں سانس لینا مشکل ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ متعدد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ چکے ہیں تاہم اُن میں...
    کراچی: پاکستان میں کیمبرج کے لیک پرچوں سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں برٹش کونسل کو پاکستان میں ٹیکس سے حاصل استثنیٰ، کیمبرج کی فی پرچہ فیس 60 ہزار روپے تک وصول کرنے اور کیمبرج کے امتحانات میں سخت سکیورٹی پروٹوکولز سے متعلق پورے امتحانی عمل کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی رپورٹ پر خود قائمہ کمیٹی نے اپنی تجاویز پر مشتمل نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، یہ رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی ذیلی کمیٹی نے تیار کی تھی جس کی کنوینر رکن قومی اسمبلی سبین غوری تھیں جبکہ دیگر اراکین میں زیب جعفر،...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ صدیق نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ قائد آباد مجید کالونی اسپتال چورنگی الیاس کوچ اڈے کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا، ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ لانڈھی 4 نمبر...
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ظاہر کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دی۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے، عالمی امن سے متعلق آج کا مباحثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسحق ڈار کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، بھارت کیخلاف چارج شیٹ پیشنائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اقوام متحدہ...
    سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں ضمانت منظور ہوگئی۔ ڈیوٹی جج پاکپتن مسعود احمد نے موسیٰ مانیکا کی درخواست ضمانت منظورکی.عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے. موسیٰ مانیکا نےکام میں تاخیر کرنے پر فائرنگ کرکے اپنے ملازم کو زخمی کر دیا تھا۔واقعے کا مقدمہ زخمی ملازم کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 324 (اقدامِ قتل) کے تحت درج کیا گیا تھا۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق  مدعی نے مؤقف اپنایا تھا کہ وہ اور اُس کا بیٹا موسیٰ مانیکا کے گھر پر کام کرتے ہیں. اس...
    لاہور: چوہنگ پولیس نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار شوٹرز کی شناخت کاشف چوہان اور فرخ کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ شانی ٹائیگر نامی شخص کے کہنے پر یہ اقدام کر رہے تھے۔ مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات کے دوران شوٹرز کے ساتھ ایک کار میں دو دیگر افراد، عثمان اور لقمان بھی موجود تھے جو منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔ چوہنگ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اصل وجہ رجب بٹ...
    چئیرمین پی ٹی آئی کی طرف سے منحرف اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کے نوٹیفکیشن میں اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے کہا گیا کہ مذکورہ اراکین نے 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی جبکہ پارٹی اجلاس میں ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منحرف اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی، ظہور قریشی، عثمان علی، مبارک زیب اور الیاس...
    پشاور(نیوز ڈیسک)ترجمان جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نےکہا ہےکہ علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کے وزیراعلیٰ ہیں، وہ چند ماہ کے مہمان ہیں جس کا اعلان انہوں نے خود لاہور میں کردیا۔ ترجمان جے یو آئی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرمناک ہے، کے پی حکومت سرتا پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہے، خزانےکے وسائل سے لاہور کا دورہ کرنے والوں سے حساب لیا جائےگا۔ عبدالجلیل جان نےکہا کہ شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق وزیراعلیٰ جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں، مولانا فضل الرحمان کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیراعلیٰ کی ڈرامہ بازی پر پانی پھیر دیا ہے۔ ان کا کہنا...
    جمعیت علما اسلام (ف) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے ہیں اور ان کا اقتدار عارضی ہے۔ ان کے بقول خود علی امین گنڈاپور نے لاہور میں اپنی محدود مدت اقتدار کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے حالیہ دورہ لاہور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میں جب خیبرپختونخوا دہشتگردی اور بدامنی کا شکار ہے، علی امین کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر و تفریح کرنا نہایت افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اپنی جماعت میں تبدیلی لے کر آئیں: گنڈاپور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کے بعد سیاسی درجہ حرارت مزید بلند ہو گیا ہے جب کہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے گنڈاپور کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا اور کئی سخت سوالات اٹھا دیے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینیفیشری کہنے سے پہلے یہ بتائیں کہ آپ خود خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کس کے این او سی پر بنے؟ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہ تین میں نہ تیرہ میں بلکہ تین سو تیرہ میں ہیں، پورا...
    پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور خود  فارم 47 کے وزیر اعلیٰ ہیں جو چند مہینوں کے مہمان ہیں۔ ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ وزیر اعلیٰ باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا کر رہے جو انتہائی شرمناک ہے، وزیر اعلیٰ اپنے سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں۔ صوبائی حکومت سر تا پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہے، صوبائی خزانہ سے لاہور کا ٹور کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیر اعلیٰ کی ڈرامہ بازی پر پانی پھیر دیا۔
    عالمی برادری اورمغربی طاقتیں اگرواقعی ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤکی مخالف ہیں تو پھر اسرائیل کومسلسل نظراندازکرناایک کھلی منافقت ہے۔ اسرائیل ایک ایساملک ہے جو خود کئی دہائیوں سے ایٹمی ہتھیاررکھتاہے،لیکن نہ تووہ کسی عالمی معاہدے کا پابندہے اورنہ ہی اس پرکوئی بین الاقوامی دباؤڈالا جاتاہے۔یہ دوہرامعیارعالمی نظام انصاف اوراقوامِ متحدہ کی غیرجانبداری پرکئی سوالات اٹھاتا ہے۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کےحوالے سے اٹھنے والے خدشات کومحض سیکورٹی یاامن کے زاویے سے نہیں،بلکہ ایک بڑےجیو پولیٹیکل کھیل کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ امریکا کی پالیسیوں، سابقہ تجربات اوراسرائیل جیسےممالک کودی گئی چھوٹ سے یہ واضح ہوتاہے کہ ایران کے خلاف بیانیہ محض سچائی پرمبنی نہیں بلکہ مخصوص مفادات کی ترجمانی بھی کرتاہے۔عالمی برادری کوچاہیےکہ وہ کسی بھی فیصلےسےقبل مکمل...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے دوسرے سال میں کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت اور فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔ سیمنٹ، تمباکو، کھاد اور چینی کی صنعتوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ کیا گیا۔ ایف بی آر کی رواں مالی سال کے دوران 8.45 ٹریلین روپے ٹیکس وصولی ہوئی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کی بدولت صرف مارچ میں 1.114 ٹریلین روپے ٹیکس وصول ہوا، جو کہ گزشتہ سال کے 841 ارب روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے نفاذ سے ریونیو میں مسلسل اضافہ اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں بہتری...
    پنجاب حکومت نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں کو ’نو برڈ زونز‘ قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ حادثات کی روک تھام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ہوائی اڈوں کے اطراف ’رنگ فینسنگ‘ یعنی فضائی حفاظتی حصار قائم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں غیر قانونی ذبحہ خانے، ماحولیاتی ضابطوں سے ہٹ کر قائم پولٹری فارمز اور بیکریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
    مولانا نصرت عباس بخاری نے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور اسے ملک کی موجودہ صورتحال کے لیے ضروری قرار دیا، منتظمین کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی موسمیاتی تبدیلی اور خاص طور پر ملتان کی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کے باہر ''سبیل اشجار'' کا اہتمام کیا گیا، مجلس عزا کے بعد سینکڑوں پودے عزاداروں میں تقسیم کیے گئے ہیں، معروف خطیب حجة الاسلام والمسلمین مولانا نصرت عباس بخاری نے بھی شرکاء میں پودے تقسیم کیے اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انجمن حیدریہ کے...
    صدر ٹرمپ نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقدہ نئے وسعت یافتہ فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کریں گے، جہاں پیرس سینٹ جرمین کا مقابلہ چیلسی سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے بجائے آرام کو ترجیح کیوں دی؟ یہ میچ درحقیقت اگلے سال اسی اسٹیڈیم میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل کی ایک طرح کی آزمائش بھی ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ کلب ورلڈ کپ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ اور 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کو اپنی صدارت کے سنہری دور کی علامتوں کے طور پر دیکھتے ہیں۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے ٹرمپ کی قریبی دوستی بھی اس تقریب میں ان کی...
    —فائل فوٹو کرک کے علاقے سورڈاگ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی، بھابھی اور بھتيجی کو قتل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں دو خواتین زخمی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر شریف آباد تھانے کی حدود بس اسٹینڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ ثناء زوجہ سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان خاتون سے نقدی چھین کر فرار ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں گھر کے اندر موجود خاتون کو نامعلوم سمت سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صوبے لاذقیہ کے جنگلات میں آگ 15 ہزار ہیکٹر تک پھیل گئی۔شام کی عبوری حکومت کی وزارت ہنگامی امور و آفات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے شمال میں پہاڑی جنگلاتی علاقے میں لگنے والی آگ کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 150 سے زیادہ فائر فائٹنگ ٹیمیں، سول ڈیفنس یونٹس اور رضاکار یونٹس آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔ 300 فائر ٹرک اور درجنوں بھاری انجینئرنگ گاڑیاں لاذقیہ میں بھیجی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں جنگلات کے علاقوں کو الگ کرنے اور آگ کے حفاظتی بند بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ادھر ترکیہ اور اردن سے فائر فائٹنگ ٹیمیں بھی کارروائیوں میں حصہ...
    فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے—فائل فوٹو نوشہرہ میں گھریلو تنازع پر 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے گاؤں ٹیٹارہ میں شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم کی ساس، سسر اور بیوی کا بہنوئی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کی بیوی کافی عرصے سے ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی ہوئی تھی، آج بیوی کو منانے کی کوشش کے دوران ملزم کی سسرالیوں سے تکرار ہوئی تھی۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ نوجوان نسل مستقبل تشکیل دے رہی ہے اور ایسی دنیا چاہتی ہے جو مںصفانہ، مشمولہ اور مستحکم ہو۔عالمی یوم آبادی پر اپنے پیغام میں انہوں نےکہا ہے کہ منصفانہ اور پُرامید دنیا میں نوجوانوں کو بااختیار بنانا اقوام متحدہ کے اس عہد کی توثیق ہے کہ ہر فرد کو اپنی زندگی اور مستقبل کے بارے میں آگاہی پر مبنی فیصلے لینے کا حق حاصل ہے۔اگرچہ دنیا بھر میں بہت سے نوجوانوں کو معاشی غیریقینی، صنفی نابرابری، طبی مشکلات، موسمیاتی بحران اور بڑھتی ہوئی جنگوں سے جنم لینے والے مسائل کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ جرات سے...
    مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا ،سی سی ڈی پولیس مریدکے کی جانب سے اے ایس آئی فلک شیر اور سرکل پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم ارشد عرف مچھر کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔(جاری ہے) پولیس ٹیم جب محمدی روڈ نارنگ منڈی کے قریب پہنچی تو وہاں ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف ڈاکوئوں نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی آڑ لے کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ پر ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران ڈاکوئوں کا...
    اسلام آباد :پاک ایران فرینڈشپ فورم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سینئر رہنما عزیز الرحمٰن کی قیادت میں اسلام آباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا خیرسگالی دورہ کیا۔ وفد میں ساجد اقبال چوہدری، محمد عرفان تبسم اور محمد عارف خان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے تھرڈ سیکریٹری اور سربراہ شعبہ اطلاعات جناب ہادی گلریز سے ملاقات کی اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی قیادت اور عوام کی جرات مندانہ اور اصولی موقف اور بہترین حکمتِ عملی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے مظلوموں کی حمایت میں جان دینے والے ایرانی شہداء کے لیے دلی دعائیں بھی کیں۔دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عزیز الرحمٰن نے جناب ہادی گلریز...
    سٹی 42 : شہید فائر ریسکیور سید ناظم حسین شاہ  کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ بیگم پورہ میں ادا کر دیا گیا۔  ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر آفیسر ریسکیو، اہل علاقہ اور ریسکیور نے شرکت کی ۔ جس کے بعد ناظم حسین کوانکے آبائی علاقہ بیگم پورہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایاگیا ۔ ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر فواد شہزاد اور ضلعی آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔  مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش   شہید کے والد  کو ریسکیو یونیفارم اور پاکستانی پرچم سلیوٹ کیساتھ پیش کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ سید ناظم حسین شہید کا اٹھارہویں بیسک کورس سے...
    کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ افسروں کو ہٹایا تو ملک بھر سے سفارشوں کے فون آئے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں “اڑان پاکستان” سمر اسکالرز انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے...
    کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں’’اڑان پاکستان ‘‘سمر اسکالرز انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے کیے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ایف بی آر میں بہترین افسران کی تعیناتی کے...
    راولپنڈی  میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں رات گئے پیش آیا جہاں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران  ڈاکوؤں  نے  فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ 4 ڈاکو شہری کے گھر میں چھلانگ لگا کر داخل ہوئے جس سے گھر والے جاگ گئے، شہری کے گھر سے باہر نکل کر شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا  جبکہ ٹیکسلا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
    راولپنڈی(ویب ڈیسک) اینکر پرسن علینہ شگری بھی گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے اور انہیں دستیاب سہولیات دکھانے کے لیے جیل کے اندر جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علینہ خان کاکہناتھاکہ وزیردفاع خواجہ آصف ان کے پروگرام میں آئے اور کہاکہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات دستیاب ہیں، وہ ان سے اور عام قیدی سے بہت بہتر ہیں، میڈیا بیانیہ پر چلنے کی بجائے زمینی حقائق دکھائے۔ان کاکہناتھاکہ ""وزیردفاع نے پورے میڈیا کو للکارا کہ زمینی حقائق دکھائیں،اڈیالہ جانے سے پہلے خواجہ آصف کوبتایا کہ آپ کے کہنے پر میں عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جا رہی ہوں،لسٹ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی سیاست اور بیوروکریسی میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ خارجہ سے 1350 سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس اہم اقدام نے جہاں واشنگٹن ڈی سی میں سیاسی گرمی پیدا کی ہے، وہیں بین الاقوامی حلقوں میں بھی سفارتی ردعمل اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس برطرفی کو ٹرمپ کے متنازع ’’امریکا فرسٹ‘‘ایجنڈے کی کڑی سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد داخلی پالیسیوں اور سفارتی ترجیحات کو ازسرنو ترتیب دینا ہے۔اس بڑے اقدام کا نوٹیفکیشن امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط سے جاری کیا گیا، جس میں 1107...
    یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے باہر جمعے کے روز مظاہرین نے احتجاج کیا اور غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کے دوران امریکا کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے نعرے لگائے اور ڈھول پیٹے۔ احتجاجی گروپ ’وائس اگینسٹ وار‘ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ مظاہرین امریکا کی مالی معاونت اور نسل کشی کی حمایت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:چند دنوں میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا سکتا ہے، نیتن یاہو گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مزید کہا گیا کہ آج یروشلم میں سرگرم کارکنوں نے امریکی قونصل خانے کے سامنے غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرے اس...
    وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں 7 مرتبہ فاتح نوواک جوکووِچ کو 23 سالہ اطالوی نوجوان یانیجک سینر کے ہاتھوں 6 3، 6 3، 6 4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں ریٹائرمنٹ لے لی 38 سالہ جوکووِچ کی اس شاندار شکست نے سنسنی مچا دی، جب کہ انہوں نے کھلے عام اعتراف کیا کہ عمر اور بدن کی تھکن نے ان کے کھیل پر گہرا اثر ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیدھا سادہ، عمر اور جسمانی تھکن ہے، میں ٹینس کے بہترین دور میں نہیں ہوں۔ جوکووِچ نے اپنی 2025ء سیزن...
    فائل فوٹو لکی مروت کے تھانا گمبیلا پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے پولیس نے فائرنگ شروع کی۔ پولیس کی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ پولیس نفری مکمل محفوظ رہی۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) عدالت سے گرین سگنل ملتے ہی ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے تقریباً 1400 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے امریکا میں کام کرنے والے 1107سول سروس ورکرز اور 246فارن سروس افسران کو خط بھیج کر آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو کے حکم پر انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ اس عمل کو تنظیم نو منصوبہ کا نام دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے امریکا فرسٹ ایجنڈے کے تحت کئی ایسے دفاتر جو انسانی حقوق، جمہوریت اور پناہ گزینوں سے متعلق ہیں،انہیں بند کیا جارہا ہے اور ان کے امور علاقائی بیوروز کو سونپے جارہے ہیں۔ محکمہ خارجہ میں ملازمین کو بھیجے گئے نوٹس میں وضاحت کی گئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دفاعی کمپنیوں نے سیکڑوں ڈرون کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں نے تیز اور طاقتور مائیکروویو کا تجربہ کیا ہے۔ طاقتور مائیکروویو سے سیکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ تباہ کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ ڈرونز کا استعمال جنگی حکمت عملی میں ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ یہ بغیر پائلٹ کے طیارے دشمن کی نگرانی، جاسوسی اور ہدف پر براہِ راست حملے سمیت دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرے:کینیڈا کے شہر سرے میں انڈیا کے معروف کامیڈین کپل شرما کے کیفے میں فائرنگ کی گئی ہے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔سی بی سی نیوز نے سرے پولیس سروس (ایس پی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح نیوٹن کے علاقے میں 120 ویں سٹریٹ پر واقع ایک کیفے میں گولیاں چلائی گئیں، اس وقت عملہ کیفے کے اندر موجود تھا،پولیس نے کہا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم کیفے کو نقصان پہنچا۔حملے کے بعد کھڑکیوں میں گولیوں کے نشانات دیکھے جا سکتے تھے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں نامعلوم شخص کو کیفے کے باہر گولیاں برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔سرے پولیس...
    دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر بسیں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ دریں اثناء پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں سیاحوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے سکردو جانے والے سیاحوں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی آمدو رفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دیامر انتظامیہ کی جانب سے...
    کراچی میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں فائرنگ لگنے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ اے ایریا میں پیش آیا جب پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے ایک دوسرے پر گولی چلادی۔ پولیس حکام کے مطابق رینجرز اور پولیس اہلکار کے مابین جھگڑا ہوا جس دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار کی شناخت وسیم اختر کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ گلشن معمار میں تعینات تھے جبکہ رینجرز اہلکار کا نام نعمان ہے جو 34 ونگ میں تعینات تھے۔ یہ بھی پڑھیے: 26 نومبر کو رینجرز کی ہلاکت کا کیس، ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت منظور ایس ایس پی کیماڑی...
    سٹی 42: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی  ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وزیراعظم کی نیک تمنائیں ملائشین قیادت کو پہنچائیں،اسحاق ڈار نے تمام شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے آسیان چیئر کے طور پر ملائشیا کی قیادت کو سراہا،اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی مسائل کے حل میں ملائشیا کے تعمیری کردار کو خوش آئند قرار دیا،اسحاق ڈار نے آسیان اور رکن ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم انور ابراہیم نے خیرسگالی جذبات پر گرمجوشی سے اظہار تشکر کیا، حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر...
    میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ اگر ماضی کی روایات کے مطابق اجازت ملی تو وہ نماز ظہر کے بعد مزار شہداء واقع نقشبند صاحب سرینگر جائیں گے اور ان قابل احترام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہداء کی قربانیاں اور ان کے بعد جتنے بھی شہداء ہیں وہ کشمیریوں کی اجتماعی یادداشت اور دل و دماغ میں نقش ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ اسے پابندیوں اور بندشوں سے مٹایا نہیں جا سکتا، کوئی بھی زندہ قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے...
      پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ یہ مقابلہ چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے تحت کھیلا گیا، جہاں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ایک سنسنی خیز سیمی فائنل دیکھنے کو ملا۔ مقررہ وقت کے اختتام تک میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس کے ذریعے کیا گیا، جہاں پاکستان نے چار کے مقابلے میں تین گول کر کے کامیابی حاصل کی۔ گول کیپر غلام مصطفیٰ، جن کا تعلق لاہور سے ہے، نے دو شاندار گول...
    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی ان کے بچوں یا بہنوں سے نہیں بلکہ ان کے اپنے طرزِعمل پر منحصر ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے بچے پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو وہ آئیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں، تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی نہ تو ان کے بچوں سے ممکن ہے اور نہ ہی بہنوں سے، بلکہ یہ معاملہ مکمل طور پر ان کے اپنے...
    مولانا خان زیب : فائل فوٹو  باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانا سی ٹی ڈی میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مولانا خان زیب کے قتل کے مقدمے میں دہشتگردی دفعات شامل کی گئی ہیں، گزشتہ روز فائرنگ کرکے مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے تین ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا...
    لاہور: پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ  ہوا۔ مقررہ وقت میں میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پانچ پانچ پینالٹی شوٹ آؤٹس لگائے گئے جس پر پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت میں گول کیپر غلام مصطفی نے دو گول روک کر اہم کردار اداکیا، غلام مصطفی کا تعلق  لاہور کی خواجہ جنید اکیڈمی سے ہے۔ پاکستان  کا فائنل میں  سامنا جاپان سے یوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو چار کے...
    کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان نے ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا، پنلٹی شوٹ آؤٹ پر قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔ سری لنکا کیخلاف پاکستان نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس (جی ڈی جیز)، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی موثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کی این پلس ون ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی...
    پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ بھی پڑھیں: کھیلوں کے میدان میں سال 2024 کے دوران پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟ قومی انڈر 18 ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوا تھا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پرعزم انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور ملائشیا کے خلاف ٹائٹل کے لیے مضبوط چیلنج پیش کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور آخرکار پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ملٹری سیز فائر وہاں کی سیاسی قیادت ہضم نہیں کر پا رہی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں ایک بین الاقوامی تقریب سے خطاب کے دوران بھارت کی سیاسی قیادت پر شدید تنقید کی اور واضح الفاظ میں کہا کہ پاک بھارت سرحد پر فوجی سطح پر سیزفائر تو مؤثر ہے، مگر بھارتی قیادت کی نفسیاتی حالت اس سکون کو برداشت نہیں کر پا رہی۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی مسلسل ایسی حرکتیں کر رہی ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن سے زیادہ اشتعال انگیزی کو ترجیح دیتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے تمام تر اقتصادی چیلنجز کے...
    معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں لانچ ہونے والے کیفے پر حملہ کیا گیا ہے۔ افتتاح کے چند روز بعد ہی اس کیفے پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ اس واقعے کی ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو کیفے پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں مقیم ’خالصتانی دہشت گرد‘ اور ببر خالصہ انٹرنیشنل ( بی کے آئی) کے کارندے ہرجیت سنگھ لڈّی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیزن 3 کے لیے کپل...
    کراچی: پولینڈ کی ایگا سوائیٹک نے سوئس پلیئر بیلنڈا بینسک کو مات دے کر پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ایگا سوائیٹک کو ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں فتح کیلیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی، ایک گھنٹے اور 11 منٹ میں میچ جیت کر فیصلہ کن معرکے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں ایگا سوائیٹک کا مقابلہ امینڈا انیسمووا سے ہوگا جنہوں نے پہلے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ون ارینا سیبالینکا کو 3 سیٹس پر مشتمل مقابلے میں زیر کیا تھا، وہ بھی پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میں پہنچی ہیں۔  سیبالینکا نے تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی پائی تھی مگر اس بار بھی آل انگلینڈ کلب پر فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل نہیں کرپائیں۔ ادھر مینز سنگلز...
    کینیڈا کے شہر سرے میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے حال ہی میں لانچ ہونے والے ریسٹورنٹ ”کیپس کیفے“ پر بدھ کی رات فائرنگ کی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس حملے نے سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش ضرورپیدا کر دی ہے رپورٹس میں یہ بھی کہا گہا ہے کہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل (BKI) کے کارندے ہرجیت سنگھ لڈی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں باپ نے بیٹی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق فرمان اور بیٹی ماریہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوایا تاہم لڑکی کا سابقہ شوہر اور سسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے، اس دوران ملزم کے ہاتھ اور بیٹی کی ٹانگ پر گولی لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) کی 3 رکنی ٹیم نے جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا بازی کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ مکمل کر لیا، جسے ’اطمینان بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق‘ قرار دیا گیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان نے بتائی، یہ ٹیم 8 جولائی کو 3 روزہ معائنہ کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے کے ہمراہ اس ٹیم نے اپنا جائزہ ایک افتتاحی اجلاس سے شروع کیا، جس میں چیف سیکیورٹی آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے مطابق ’ابتدائی بریفنگ...
    واشنگٹن سے امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں نے تیز اور طاقتور مائیکروویو کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق طاقتور مائیکروویو سے سینکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ تباہ کیا جاسکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی دفاعی کمپنیوں نے سینکڑوں ڈرونز کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا ہے۔ واشنگٹن سے امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں نے تیز اور طاقتور مائیکروویو کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق طاقتور مائیکروویو سے سینکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ تباہ کیا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ ڈرونز کا استعمال جنگی حکمتِ عملی میں ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ یہ بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز دشمن کی نگرانی، جاسوسی اور ہدف پر براہِ راست حملے سمیت دیگر مقاصد...
    چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز کوا لا لمپور :چین – آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین – آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر ممالک کے نمائندوں نے کی۔آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ، آسیان مبصرین اور آسیان کے سیکرٹری جنرل نے اس اجلاس میں شرکت کی۔جمعرات کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثالی زون کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کیساتھ ملاقات کے بعد میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد کا گروپ فوٹو
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی ان کے بچوں یا بہنوں سے نہیں بلکہ ان کے اپنے طرزِعمل پر منحصر ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر عمران خان کے بچے پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو وہ آئیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں، تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی نہ تو ان کے بچوں سے ممکن ہے اور نہ ہی بہنوں سے، بلکہ یہ معاملہ مکمل طور پر ان کے اپنے رویے اور طرز عمل پر...
    کراچی: شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں کمسن بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، یہ واقعات سرجانی ٹاؤن، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان احسن زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی سیکٹر 27-C میں ذاتی جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 24 سالہ عبدالقدیر زخمی ہو گیا۔ زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ...
    لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر گودام میں آتشزدگی کے بعد کولنگ کے دوران چھت گرنے کے حادثے میں فائر فائٹر شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گوالمنڈی میں قائم حفیظ سینٹر میں دوپہر ایک بجے آگ لگی جس پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ رضاکار موقع پر پہنچے۔ بعد ازاں دوپہر 12 بجے کھوکھر ٹاون بند روڈ سے پلاسٹک مٹیریل کے گودام میں آگ لگنے پر ریسکیو1122 نے بروقت رسپانس کر کے آگ پر قابو پایا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری تھا کہ اسی دوران عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے مین تین رضاکار زخمی جبکہ ایک شہید ہوگیا۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت طیب عمر 40 سال، جہانگیر عمر 36 سال اور شعیب عمر...
    کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کی طرف سے حملوں اور مسافروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے تاہم تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اُدھر بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  جبکہ...
    تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم فاصلے پر شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا خان زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم فاصلے پر شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا خان زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امور علما اور باجوڑ موقع پر شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار شیر...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس میں پاکستانی سفارت خانے اور بلوچستان حکومت کے درمیان 18 سال پرانے قیمتی نوادرات کی واپسی کا معاملہ الجھ گیا ہے۔فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے نوادرات کی واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب سفارت خانے کے پاس کوئی نوادرات موجود نہیں۔ ترجمان کے مطابق نوادرات متعلقہ حکام کو واپس بھیجے جا چکے ہیں، اور اگر بلوچستان حکومت کو اس حوالے سے مزید معلومات درکار ہیں تو وہ اسلام آباد میں مرکزی حکومت سے رابطہ کرے۔دوسری جانب بلوچستان کے سیکریٹری ثقافت و آثارِ قدیمہ سہیل الرحمن بلوچ نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ نوادرات 2006-2007 میں بلوچستان سے فرانس اسمگل کیے جا رہے تھے جہاں ایئرپورٹ پر انہیں پکڑا...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر  داخلہ محسن  نقوی کی جانب سے باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔محسن نقوی نے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت  پر اظہار افسوس کیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی کا مولانا خان زیب کی شہادت پر اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ  کی گھڑی میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔  اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ؛اداکارہ سونیا حسین نے...
    بلوچستان حکومت کی طرف سے نوادرات سے متعلق مراسلہ ارسال کرنے کے بیان پر فرانس میں سفاتخانہ پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ 18 سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات کو سفارت خانہ رواں سال کے اوئل میں پاکستان واپس بجھوا چکا ہے۔ واضح رہے کہ سیکریٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمان بلوچ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے آثارِ قدیمہ 07-2006ء میں فرانس اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019ء میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔سہیل الرحمان بلوچ کا کہنا ہے کہ سفارتخانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کو جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ضلع باجوڑ کے پولیس افسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق مولانا خان زیب کو شنڈئی موڑ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کی مہم چلا رہے تھے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: فائرنگ سے اے این پی رہنما اور ن لیگی کارکن جاں بحق ڈی پی او رفیق نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو خار منتقل کردیا گیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بری امام سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چاہتے ہیں کہ بری امام کے عرس پر بہترین انتظامات ہونے چاہئیں، ہمارے لئے باعث سعادت ہے کہ ہم بری امام کے عرس کے حوالہ سے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کرنے والی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے تاہم اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بچے سیاست میں آ کر تحریک چلانا چاہتے ہیں تو انہیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ضرور ایسا کرنا چاہیے، اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔نجی چینل سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان اپنے بچوں کو ملکی سیاست میں لانا چاہتے ہیں، لیکن انہیں سمجھنا ہوگا کہ یہ عمل آئینی اور قانونی دائرہ کار میں ہونا چاہیے، کوئی بھی شخص، خواہ وہ عمران خان کا بیٹا ہو یا بیٹی، پاکستان آ کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتا ہے، لیکن ریاستی اداروں اور...
    فوٹو سوشل میڈیا تحصیل خار ہیڈ کوارٹر باجوڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے تین ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ مولانا خان زیب 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے سلسلے میں مہم پر تھے، مولانا خان زیب اے این پی کی علماء کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : تحصیل خار ہیڈ کوارٹر باجوڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ اے این پی رہنما مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں علاقے میں مہم چلا رہے تھے کہ شنڈئی موڑ کے مقام پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں...
     وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ، سفیر سید طارق فاطمی نے روسی فیڈریشن کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران روس کے فرسٹ ڈپٹی وزیر توانائی پاویل سوروکن سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روس میں مزید اہم ملاقاتیں، بھارتی شرانگیزیوں پر پاکستان کا کیس احسن طور پر پیش ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ طارق فاطمی نے توانائی کے میدان میں روس کے ساتھ شراکت داری کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ تعلق مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے روسی تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ توانائی کا شعبہ دونوں...