data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ انفارمیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام ’’رائٹ ٹو انفارمیشن اینڈ ٹرانسپیرنسی ایکٹ‘‘ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار آج پریس کلب حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے انعقاد میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس اور نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن کا تعاون بھی شامل تھا۔سیمینار میں سندھ انفارمیشن کمیشن کے اراکین محمد سلیم خان، نور محمد دایو سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن کے رکن اور سینئر صحافی جئے پرکاش نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے لیے لابنگ کرتے ہیں۔ ہمارے گروپ میں سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ہم قانون سازی، ملازمتوں میں اقلیتی کوٹے اور تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد اور عوامی آگاہی کے حوالے سے کام کرتے ہیں۔ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ہمیں اقلیتی کوٹے کی خالی آسامیوں سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں۔ سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ اور موجودہ رکن سندھ انفارمیشن کمیشن محمد سلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ عوامی اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ شہری اپنی مطلوبہ معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی شہری متعلقہ ادارے کے پبلک انفارمیشن آفیسر (PIO) کو تحریری درخواست دے سکتا ہے۔ اگر معلومات فراہم نہ کی جائیں یا درخواست مسترد کردی جائے تو شہری میں سندھ انفارمیشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ انفارمیشن کمیشن انفارمیشن ا

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن