City 42:
2025-10-29@11:08:14 GMT

پنجاب حکومت کا تعلیمی بورڈز ترمیمی آرڈیننس پیش

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

 حسن علی: پنجاب حکومت کی جانب سے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ ترمیم کا مقصد امتحانی نظام میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور تعلیمی بورڈز کے انتظامی ڈھانچے کو مؤثر بنانا ہے۔

قانونی تقاضےپورےکرنےکیلئےترمیمی آرڈیننس اسمبلی سےمنظورکرایاجائیگا،حکومت کاپنجاب بورڈزآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن میں اختیارات کی تبدیلیوں کافیصلہ کر لیاگیا۔

 لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر

جاری کردہ  آرڈیننس کے مطابق وزیر اعلیٰ اور حکومت کی جگہ بورڈزکاسربراہ وکنٹرولنگ اتھارٹی قرار دے  دیا،تعلیمی بورڈزکےخالی عہدےپرائیویٹ شعبےسےبھی پُرکیےجاسکیں گے،آرڈیننس کےتحت پرائیویٹ شعبہ بھی اہل قرار ہوں گے،کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سےتعلیمی بورڈزمیں تقرری ممکن ہوگی۔

ایکٹ1976کی شق12میں ترمیم کرکےدیگربورڈزکےبعد پرائیویٹ سیکٹرکاذکرشامل ہو گا،سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کنٹرولنگ اتھارٹی میں شامل  ہو گیااور سربراہ وزیراعلیٰ ہونگی،سیکشن13میں ترمیم ،کنٹرولنگ اتھارٹی کی جگہ سیکرٹری ٹوگورنمنٹ، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہو گا،سیکشن14 میں ترمیم، بورڈزکےتمام افسران کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سےتعینات ہونگے۔

 امتحانات سے قبل ہی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی

جاری کردی آرڈیننس کے مطابق  سیکشن20 میں ترمیم، بورڈکےملازمین کی کارکردگی ونظم وضبط کےنئےاصول شامل  ہو نگے،ترمیمی آرڈیننس کے تحت خالی آسامیوں پر فوری تقرری کی جائے گی،آرڈیننس کا مقصد تعلیمی بورڈز کے کام کو مؤثر، تیز اور شفاف بنانا ہے،بورڈزمیں کئی کلیدی عہدے خالی ہونے سے امور متاثر ہورہے تھے۔

آرڈیننس کے تحت اب پرائیویٹ شعبےسےتقرری کےذریعےخالی آسامیوں کو پُر کیا جائیگا،آرڈیننس کا پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر لاگو ہوچکا ہے،گورنر سردار سلیم حیدر نے 1976کےایکٹ میں ترامیم کی منظوری14اکتوبرکودےچکےہیں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

آرڈیننس 2 ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ۔   


 
 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

 سندھ فوڈ اتھارٹی کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کی صحت کو دائوپر لگا دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-08-5

 

کراچی (رپورٹ :واجد حسین انصاری) حکومت سندھ کے دیگر اداروں کی طرح سندھ فوڈ اتھارٹی بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ،شہر کے مختلف علاقوں میںپہلے سے ذبح شدہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت، کیمیکل زدہ دودھ، فوڈ کلر، گلے سڑے فروٹ اور کھانے پینے کی دیگر غیر معیاری اشیاء کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی صحت کو دائو پر لگادیا ہے اور انہیں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں17برس سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کسی بھی شعبے میں بہتری نہیں لاسکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ سندھ فوڈ اتھارٹی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگئی، شہریوں کو مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث کراچی کے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کا بنیادی کام شہریوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی اور اس سلسلے میں نظام کو بہتر بنانا ہے جس میں وہ ناکام رہی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے یہ ادارہ قائم کیا تھا لیکن یہ ادارہ مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی جو انسانی صحت کی ضمانت سمجھی جاتی ہے اس ادارے کے افسران اور عملہ اپنے بیٹرز کے ذریعے اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے اس ضمن میں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کی صحت کو دا? پر لگا دیا ہے حکومت سندھ کی جانب سے اس ادارے کی کارکردگی جانچنے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہیں ، شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی اور زندہ مرغیوں کو گاہک کے سامنے ذبح کرکے گوشت کی فروخت یقینی بنانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے سے ذبح شدہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔

واجد حسین انصاری

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب سیاحت و ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 اسمبلی میں پیش
  • پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 تیار
  •  سندھ فوڈ اتھارٹی کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کی صحت کو دائوپر لگا دیا
  • سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  • سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  •  پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا قیام، ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز
  • الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی
  • پنجاب حکومت کا  سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 میں ترمیم کا فیصلہ
  • پنجاب: اسموگ کی سنگین صورت حال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان