پولینڈ کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پولینڈ کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ رادؤسواف سکورسکی 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
پولش نائب وزیراعظم رادؤسواف کی2روزہ دورے پر پاکستان آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری خالد جمالی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
پولینڈ کے نائب وزیراعظم اپنے دو روزہ دورہ کے دوران پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولش وزیر خارجہ یہ 2 روزہ دورہ وزیرخارجہ اسحاق ڈرا کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیرخارجہ کا پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیرریمنڈاس کروبلیس کا خیرمقدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار نے پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ریمنڈاس کروبلیس کا خیر مقدم کیا اور تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے سفیر کو مبارکباد پیش کی اور جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت پاکستان -یورپی یونین تعاون میں مزید اضافہ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔