مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات میں متعدد نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں این اے-18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے-185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی-73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی-269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی، پی پی-115 سے محمد طاہر پرویز، اور پی پی-116 سے رانا احمد شہریار کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟
یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد ضمنی انتخابات میں مضبوط امیدواروں کے ذریعے میدان میں قدم رکھنا ہے اور ملکی سیاسی منظرنامے میں مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
پارٹی نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے حلقوں میں عوامی رابطے مضبوط کریں، زمینی سطح پر پارٹی منشور اور حکومتی کارکردگی کو اجاگر کریں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ضمنی انتخابات میں اپنی نمائندگی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سرگودھا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن مظفر گڑھ ہری پور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرگودھا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن مظفر گڑھ ہری پور ضمنی انتخابات مسلم لیگ
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اب اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی “غیر فطری حکومت سازی” کا حصہ نہیں بنے گی اور اگر پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، تاہم مسلم لیگ ن اس عمل میں شریک نہیں ہوگی اور کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے اندر ڈسپلن اولین ترجیح ہے، اور جو بھی رہنما پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے مطابق ایک حقیقی، نمائندہ حکومت صرف شفاف عام انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیرمہاجرین اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے، اور وہ آئینی و سیاسی بحران کے حل میں بھی تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی اور عوامی حمایت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آزاد کشمیر کی سیاست میں مسلسل بے یقینی اور کشیدگی دیکھی جا رہی ہے، اور مختلف جماعتیں اقتدار کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔