سابق پاکستانی کرکٹ کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی افراد لیگ کی ٹیمیں خریدیں وہ کوچز سے یہ سوال نہ کریں کہ میچ کیوں ہارے ہیں۔

جو بھی لوگ پی ایس ایل کی ٹیم خریدیں گے ان سے میری گزارش ہے کہ وہ کوچ سے یہ مت پوچھیں کہ میچ کیوں ہارے ہیں؟ کیوں کہ اس کا جواب نہیں ہے ہمارے پاس۔ یہ گیم پے کوئی جیتے گا کوئی ہارے گا۔ جب بھی ہم میچ ہارتے ہیں تو مالکان کوچز کے پاس آجاتے ہیں کہ میچ کیوں ہارے، وسیم اکرم pic.

twitter.com/s0U1ZNMtQ3

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) December 8, 2025

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اکثر میچ ہارنے کے بعد مالکان براہِ راست کوچز کے پاس آ جاتے ہیں اور یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ میچ کیوں ہارے ہیں۔ ان کے مطابق اس سوال کا واضح جواب دینا مشکل ہے کیونکہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور اس میں کبھی کوئی جیتتا ہے تو کبھی ہارتا ہے۔

پی ایس ایل کی یہ خوبصورتی ہے کہ یہ 34 یا 35 دن میں ختیم ہو جاتی ہے ورنہ دوسری لیگ بچے بڑے ہوجاتے ہیں وہ ختم ہی نہیں ہوتی، وسیم اکرم کی نام لیے بغیر انڈین پریمیئر لیگ پر تنقید pic.twitter.com/dNsCnmzhXp

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) December 8, 2025

انہوں نے پی ایس ایل کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لیگ صرف 34 یا 35 دن میں مکمل ہو جاتی ہے جس سے یہ باقی دیگر کرکٹ لیگوں کی طرح طول پکڑنے سے بچ جاتی ہے، بچے بڑے ہوجاتے ہیں اور دوسری لیگ ختم ہی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین پریمیئر لیگ پاکستان کرکٹ ٹیم پی ایس ایل پی ایس ایل میچز وسیم اکرم

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈین پریمیئر لیگ پاکستان کرکٹ ٹیم پی ایس ایل پی ایس ایل میچز وسیم اکرم میچ کیوں ہارے پی ایس ایل وسیم اکرم

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی