2025-12-08@12:04:43 GMT
تلاش کی گنتی: 373

«طبی ٹیسٹوں کی»:

    کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر طبی ٹیسٹ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا، سی بی سی سمیت خون کے دیگر ٹیسٹ کے عوض مختلف لیبارٹریاں مختلف قیمتیں وصول کرنے لگیں، سرکاری سطح پر طبی ٹیسٹوں کی قیمتوں کا تعین آج تک نہیں کیا جاسکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ لیبارٹریاں مختلف اقسام کی مختلف کٹس استعمال کررہی ہیں، سرکاری سطح پر طبی ٹیسٹوں کی قیمتوں کا تعین آج تک نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی خون کے ٹیسٹ کے لیے کٹس کے استعمال کے حوالے سے کوئی یونیفارم پالیسی تشکیل دی جاسکی، یہی وجہ ہے کہ دیہی علاقوں میں قائم چھوٹی چھوٹی لیبارٹریاں غیر معیاری اور سستی کٹس استعمال کررہی ہیں جن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آنے والے لرزہ خیز سانحے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔ واقعے میں ایک کمسن بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ  باضابطہ طور پر سیکرٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد میئر کراچی کے احکامات پر میونسپل سروسز نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ کے جائزے سے معلوم ہوا کہ یہ سانحہ براہ راست ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی غیرمعیاری اور غیرمحتاط کھدائی کے باعث پیش آیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2025 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے بہتری کا سال ثابت ہوا۔ ٹیم نے نہ صرف نمایاں فتوحات سمیٹیں بلکہ جدید دور کی کرکٹ کا انداز بھی اپناتے ہوئے نظر آئی۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال قومی ٹیم کے چھکے مارنے کی اوسط میں نمایاں اضافہ ہوا۔ پاکستان نے 34 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مجموعی طور پر 3872 گیندیں کھیلیں اور 235 چھکے لگائے، یعنی ہر میچ میں اوسطاً 7 چھکے اور ہر 16 گیندوں بعد ایک چھکا۔گزشتہ سال پاکستان نے 27 میچوں میں صرف 152 چھکے لگائے تھے، جبکہ 2024 میں ہر 19ویں گیند پر ایک چھکا اور فی میچ چھکوں کی اوسط 6 سے بھی کم تھی۔2024 کے مقابلے میں 2025 کے اعداد...
    ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز دبئی، ڈیزرٹ وائپرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر گزشتہ سیزن کے فائنل کا بدلہ لے لیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں وائپرز نے کیپیٹلز کے خلاف چھ میچوں پر محیط شکستوں کا سلسلہ توڑ دیا۔ یہ فتح آندریز گوس کی نصف سنچری اور گیند بازوں کی جامع کارکردگی کی مرہون منت تھی۔ یہ نتیجہ وائپرز کی ٹورنامنٹ کے تمام سیزنز میں 21ویں فتح...
    کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھ  گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے  آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی پیش گوئی بھی جاری کردی ہے۔ شہر قائد میں موسم مزید سرد ہونا شروع ہوگیا ہے، جب کہ آج سرکاری ویڈر اسٹیشن اولڈ ایئرپورٹ پر کم سے کم پارہ 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر نصب ویڈر اسٹیشن نے 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جب کہ بن قاسم میں کم سے کم درجہ حرارت 12.1 ڈگری رہا۔ شاہراہِ فیصل اور ماڑی پور (ایئر فورس ویڈر اسٹیشن) پر کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے...
    ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز ابوظہبی ٹی10 کی فاتح ٹیم یو اے ای بلز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں بلز نے اسپن اسٹیلینز کو 80 رنز سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن دھواں دار بیٹنگ، تباہ کن بولنگ اور متعدد ریکارڈز کے باعث یادگار بن گیا۔فائنل میں ٹم ڈیوڈ نے 98 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 393 رنز بنائے اور 38 چھکے لگا کر کرس لین کا 2019 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بہترین کارکردگی پر انہیں ’بیٹر آف دی ٹورنامنٹ‘ اور...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی20 سیریز کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں نے سری لنکا میں حالیہ شدید موسمی حالات کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی۔ اسی دوران سری لنکا کی ٹیم نے تمام ٹور منی اور میچ فیس سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے کیا، انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف ہم وطنوں کے سامنے پیش آنے والی مشکلات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے،ہم ںے متاثرہ خاندانوں کے لیے دلی ہمدردی کا پیغام بھیجا۔ ٹیم وطن واپسی کے بعد بھی ریلیف سرگرمیوں میں تعاون جاری رکھے گی اور ضرورت...
    راولپنڈی (صغیر چوہدری) – سری لنکا کے بلے باز کامل مشارا نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم میں روزانہ کی بنیاد پر بہتری آ رہی ہے اور وہ سہ ملکی ٹی ٹونٹی فائنل جیتنے کی امید رکھتے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مشارا نے بتایا کہ وکٹ ابتدا میں اوپر سے نیچے تھوڑی غیر متوقع تھی، مگر وقت کے ساتھ بہتر ہوئی اور ٹیم نے اس کا اچھا انتظام کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وقت کے لیے پچ ہارڈ بھی رہی، لیکن آخرکار کھیل کے لیے مناسب ثابت ہوئی۔ کامل مشارا نے مزید کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ دونوں کو بہت پسند کرتے ہیں اور...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ یہ سیریز کا آخری گروپ میچ ہے اور فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ اسکواڈ: پاکستان: سلمان علی آغا ( کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان ، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا۔ سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامل مشارا، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، جینتھ لیانگے، پون رتنائیکے،ونندو ہسارنگا، دشمانتا چمیرا، مہیش...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا اڈیالہ جیل میں آج ہونے والا ٹرائل منسوخ کر دیا گیا،آئندہ سماعت کے لئے وکلاء کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عدالتی عملے نے وکلاء صفائی اور پراسیکیوشن کو سماعت منسوخ ہونے کے حوالے سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے،وکیل صفائی خالد یوسف چودھری کے مطابق مقدمہ کی آئندہ سماعت کے حوالے سے آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت میں پراسیکیوشن کی جانب سے وکلاء صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب دیئے جانا تھے،کیس کی آخری سماعت گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل...
    بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا آج ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا آج ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی، وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری کو با ضابطہ آگاہ کر دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ کیس میں پراسیکیوشن کی جانب سے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد...
    دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کل 12 گھنٹے تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے لیے باضابطہ شٹ ڈاؤن کی درخواست کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ارسال کردی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ مینٹیننس کام 27 نومبر، جمعرات کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹرکارپوریشن نے بتایا کہ شٹ ڈاؤن کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی میں تقریباً 100...
    فائل فوٹو  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا۔توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا ہے، کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے کل جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، کیس میں پراسیکویشن کی جانب سے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب ہونا تھا۔توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ سماعت 29 اکتوبر کو بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
    کراچی میں امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ دیکھنے کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچے، جہاں انہوں نے امریکا اور سری لنکا کے درمیان جاری مقابلے کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سندھ بھر سے انگلش ایکسس پروگرام میں شامل 500 سے زائد طلبہ و طالبات بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور کرکٹ مقابلے سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ امریکی ٹیم کی فتح پر قونصل جنرل چارلس گڈمین نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھیل نہ صرف ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط کرتے ہیں بلکہ مختلف ثقافتوں اور قوموں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں...
    ٹینس الوداع،اے ٹی پی چیلنجر کپ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، اعصام الحق اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔ اعصام الحق نے اسلام آباد میں اے ٹی پی چیلنجر کپ کے آغاز کے موقع پر بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا اے ٹی پی چیلنجر کپ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔ اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کی انجری نے ٹیم انڈیا کے لیے چیلنجز بڑھا دیے ہیں اور امکان ہے کہ وہ سال 2025 کے باقی میچز میں ٹیم کے لیے دستیاب نہ ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل گردن کی شدید انجری کے باعث پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق ٹیم انتظامیہ شبمن گل کی فٹنس کے معاملے میں جلد بازی نہیں کر رہی، تاکہ کھلاڑی کی صحت اور مستقبل کے میچز متاثر نہ ہوں۔کولکتہ ٹیسٹ کے دوران شبمن گل بیٹنگ کے دوران ریٹائر ہرٹ ہوئے اور دوسری اننگز میں واپس میدان میں نہیں آ سکے، جس کے بعد گوہاٹی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کی انجری نے ٹیم انڈیا کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شبمن گل سال 2025 کے بقیہ میچز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ شبمن گل گردن کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ پہلے ہی نہیں کھیل رہے۔  ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گل کی فٹنس کے معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لے رہی۔ کولکتہ ٹیسٹ کے دوران گل بیٹنگ کرتے ہوئے ریٹائر ہرٹ ہوئے تھے اور دوسری اننگز میں میدان میں واپس نہیں آ سکے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں ان کی جگہ رشبھ پنت کپتانی کر رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شبمن گل کی انجری ابتدا...
    پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی عثمان نے 3 مسلسل گیندوں پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ میں اپنی ٹیم کو اہم برتری دلائی۔ عثمان طارق کی وکٹوں میں ٹونی منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن مساکاڈزا شامل ہیں، جنہیں انہوں نے اپنی بہترین باؤلنگ کے ذریعے میدان بدر کیا۔ اس شاندار کارنامے کے بعد عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز نے یہ کارنامہ انجام...
    ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی : ابو ظہبی T10 کے 2025 ایڈیشن میں شاندار کارکردگیوں اور نئے سنگِ میل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اجمان ٹائٹنز کے فاسٹ بولر زمان خان نے نادرن واریرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ایونٹ کو نئی سنسنی بخشی ہے۔ وہ اس فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چند منتخب بولرز میں شامل ہو گئے ہیں۔ٹورنامنٹ میں 15 ممالک کے 145 کھلاڑی شریک ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی نمایاں نمائندگی ہے۔ بیٹنگ میں تیز ترین 12 گیندوں پر نصف سنچری کا ریکارڈ اب بھی محمد شہزاد، کرس...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا اور ایونٹ میں اپنی دوسری فتح میدان میں اُتاری۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں شائقینِ کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں پاکستانی بیٹنگ اور بولنگ دونوں نے زبردست تاثر چھوڑا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے شروع سے ہی حریف بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز ہی بنا سکی۔ جینتھ لیاناگے نے سب سے زیادہ 41 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، جبکہ کوشل...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔سری لنکا کو اپنے پہلے میچ زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی آج اور کل کے میچ میں آرام کریں گے۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
    قومی ٹی ٹوئنٹی کا اسکواڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں شریک ہوا۔ ذرائع کے مطابق کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہوگا۔
    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس اور پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں 5، 5 ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہوں گی جن کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔پاکستان اوربھارت کے گروپ میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیم کے ہونے کا...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول سیریز کے میچ میں سری لنکا ک کپتان داسن شناکا نے زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔
    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے میچ میں پاکستان شاہینز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم کو صرف 59 رنز پر ڈھیر کردیا۔ دوحہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا، تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ چل سکی۔ یو اے ای کی جانب سے سید حیدر 20 جبکہ فرازالدین 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کھلاڑی وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ احمد دانیال نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان شاہینز اس ایونٹ میں مسلسل کامیابیاں...
      دبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا، جبکہ فائنل 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس 34 میچوں کے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے معروف ٹی 20 کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ تین ایڈیشنز میں انگلش بیٹر ایلکس ہیلز 35 اننگز میں 1,156 رنز کے ساتھ سب سے آگے رہے ہیں۔ وہ اب سیزن 4 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز ونس (گلف جائنٹس) 1,055 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ نکولس پورن (ایم آئی ایمریٹس) 1,010 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے انتقام لینے والوں سے قدرت نے انتقام لیا، حلفاً کہتی ہوں کہ میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا، جادو ٹونے کے ذریعے چلائی جانے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میرے دل میں محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے احترام موجود ہے، میری پہچان پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز اور بینک کے مسائل ہفتوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کے الیکٹرک نے کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد مکمل طور پر بحال کردی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپس دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 13 نومبر بروز جمعرات زیرِ زمین کیبل فالٹ کے باعث معطل ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے دو پمپس بند ہوگئے تھے۔ اس تعطل کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    پاکستان کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے بلائنڈ ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے سری لنکا کے خلاف 78 گیندوں پر 230 رنز اسکور کر کے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ شاندار بیٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ریکارڈ پاکستان اور اپنے والدین کے نام کرتی ہیں۔ واضح رہے بلائنڈز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 211 رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو مداحوں سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بھی بابر اعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ سلمان آغا کی اہلیہ صبا سلمان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں سلمان آغا کی بابر اعظم کو گلے لگائے ایک ہوئے تصویر شیئر کی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ان دو کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، شاید کبھی وہ لوگوں کے بتادیں لیکن فی الحال بابر بھائی کو کامیابی...
    ایپسٹین اسٹیٹ کی جانب سے کانگریسی تحقیق کاروں کو فراہم کی گئی نئی ای میلز نے سیاسی ایوانوں میں ایک تازہ ہلچل مچا دی ہے۔ ہاؤس اوور سائٹ اینڈ ریفارم کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے بدھ کی صبح یہ مواد عام کیا، جس میں متوفی مجرم جیفری ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ لڑکیوں کے بارے میں جانتے تھے جنہیں ایپسٹین اسمگل کر رہا تھا۔واضح رہے کہ یہ وہی کیس ہے جس پر کئی ماہ سے کانگریس میں تحقیقات جاری ہیں۔ ٹرمپ جانتا تھا… 2019 کی ایک ای میل میں ایپسٹین نے صحافی مائیکل وولف کو لکھا کہ ٹرمپ نے کبھی اسے مار-اے-لاگو کلب سے نکالنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، بلکہ  وہ گیسلین میکسویل سے لڑکیوں کے...
    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ  کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ،فزیکل ٹکٹس 15 نومبر شام 3 بجے سے دستیاب ہوں گے،تین ملکی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے،جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 200 روپے، فائنل کے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے،فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 روپے، جبکہ فائنل کے ٹکٹس  400 روپے میں دستیاب ہوں گے،پریمیم انکلوژرز، وی آئی پی انکلوژرز، پی سی بی گیلری، پلاٹینم باکس اور فار اینڈ باکس کے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
    —فائل فوٹو سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فائنل ایئر کے طالبعلم احمد کاشف رسول اور اشہد عباس فاطمی کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کردی گئی۔ احمد کاشف رسول کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز ون کی مسجد مصطفیٰ میں ادا کی گئی، بعد ازاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ڈاؤ کے اساتذہ، طلبہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اشہد عباس فاطمی کی نماز جنازہ کنٹری گارڈن اپارٹمنٹ گلستان جوہر کی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ اشارب منیر چوہدری کی میت ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ کردی گئی۔ جمعرات کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت جارح مزاج آل رانڈر عبدالرزاق کریں گے۔لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہوں گے۔آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم عبدالرزاق (کپتان) ، فواد عالم (نائب کپتان) ، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ ،...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کا امکان ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کرکٹر شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلان سے قبل ٹیم میں کم بیک کروانا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس سے میڈیکل پینل اور فزیو مطمئن ہیں، شاداب خان بھی تیزی سے ریکور کر رہے ہیں اور مکمل بولنگ اسپیل بھی کروا رہے ہیں۔ شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیاب، پریکٹس میچ میں شرکت شاداب خان نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ بھی کی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان...
    پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہوں گے۔ آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اوور 40 اسکواڈ: عبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وکٹ کیپر)،...
    کراچی: سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ گلیڈیٹرز کو 99رنز سے شکست دے دی۔ ڈی ایچ اے کرکٹ اسٹیڈیم میں بی ٹی کے اسٹارز نے 234رنز بنائے اور پانچ کھلاڑی آٹ ہوئے ۔ سعید حسن نے شاندار سنچری اسکور 167رنز بنائے اور ناٹ آٹ رہے۔ جواب میں ینگ گلیڈیٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 135رنز بنائے۔ نوید پالاری نے 3کامران ترین نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سماجی رہنما احمد چوہان، شیخ ساجد کریم، سردار کامران خان ترین نے کہا کہ کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ شہرقائد میں کرکٹ ٹورنامنٹ سینیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان عفیف علی خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اچھی کارکردگی کا...
    سری لنکا کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مدمقابل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
    کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کرکٹ نے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی۔ ایس ایل سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سری لنکا وائٹ بال ٹیموں کی قیادت چاریتھ اسالنکا کریں گے جبکہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ہی اسکواڈز کا حصہ ہیں۔ لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان صرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے لیے پاکستان شاہینز کا اسکواڈ باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 14 سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ اسکواڈ آئندہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ٹیم کو گروپ ’بی‘ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آکلینڈ (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران انگلی ٹوٹ گئی ہے، ان کی جگہ مچ ہے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی کی پوزیشنز میں نمایاں ترقی دیکھی گئی، جبکہ اسپنر ابرار احمد بدستور ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔نئی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد بولنگ کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں اور وہ واحد پاکستانی بولر ہیں جو عالمی ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، جبکہ محمد نواز ایک درجہ اوپر چڑھ کر...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری کر دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے پیش کیے گئے شواہد میں جرم ثابت نہیں ہوا، لہٰذا اعظم سواتی کو دونوں مقدمات میں بری کیا جاتا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متنازع ٹوئٹس پر دو علیحدہ مقدمات درج کیے تھے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سناتے ہوئے اعظم سواتی کو دونوں کیسز سے مکمل طور پر بری قرار دے دیا گیا۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنا منٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، وہ میگا ایونٹ میں 4 کیچز اور 4 اسٹمپس کے ساتھ سب سے کامیاب وکٹ کیپر ثابت ہوئیں۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ایونٹ جیتنے والی بھارتی ٹیم کی 3 کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،بھارت کی جانب سے اسمرتی مندھانا، جمیما روڈریگز اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ دیپتی شرما کو حتمی الیون میں شامل کیا گیا ہے۔بھارت سے فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی تین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جن میں کپتان لورا وولوارڈٹ کو...
    آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ورلڈکپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں حصہ لینے والی چھ کھلاڑیوں کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان چھ کھلاڑیوں میں سے تین کا تعلق بھارت اور تین کا جنوبی افریقا سے ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کی بھی تین کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز کو وکٹوں کے پیچھے شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جبکہ ان کی ہم وطن نیٹ اسکیور کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم آف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ کے خلاف آنے والی ایشیز سیریز کی تیاری کے پیش نظر آسٹریلیا کے متعدد کرکٹرز نے بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے ممکنہ کھلاڑی اب ملک کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیتے ہوئے شیفلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ ٹریوس ہیڈ کو شیفلڈ شیلڈ میچ میں شرکت کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ بھارت کے خلاف سیریز کے آخری دو میچز نہیں کھیلیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیں گے تاکہ ریڈ...
    کراچی: ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025  میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔  اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ 2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں  پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
    پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں جہاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ فیصل آباد پہنچنے پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔ ????️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ???????? Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025 دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے...
     پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی...
     وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد...
    نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کین ولیمسن کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔ نیوزی لینڈ بورڈ کاکہنا ہے کہ اسٹار کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ دسمبر میں ٹیسٹ میچز کی سیریز پر توجہ دے سکیں۔ خیال رہے کہ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ Very well-played boys in Green! Congratulations to our team for a brilliant performance against South Africa. My commendation for Chairman PCB @MohsinnaqviC42 and his team for their great efforts. — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 2, 2025 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر...
    نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ولیمسن نے یہ فیصلہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے بوجھ کو کم کرنے کے اور ٹیسٹ و ون ڈے کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کیا ہے۔ کین ولیمسن نے اپنی قیادت میں نیوزی لینڈ کو کئی یادگار فتوحات دلائیں، جن میں 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی بھی شامل ہے۔ وہ اپنی بردباری، شاندار بیٹنگ تکنیک اور قیادت کی صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کے پسندیدہ رہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے موقع پر ولیمسن نے کہا کہ ’’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بابر اعظم 68 ‘ کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحب زادہ فرحان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے دو‘دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 139رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ڈی کاک اور اگلی گیند پر پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 ‘ کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ...
    پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ میں پاکستان کی جانب سے عثمان طارق کو ڈیبیو کرایا جا رہا ہے۔
    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر کیا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل ہیں۔عثمان طارق ڈیبیو کررہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے عثمان طارق کو ڈیبیو کیپ دی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے عثمان طارق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔...
    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ہو گا، اس کا فیصلہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ہو جائے گا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقا نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا، سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔شائقین صائم ایوب کے ردھم میں آنے سے خوش ہیں، اور پاکستانی کرکٹ لوورز نے بیٹنگ میں بابر اعظم اور...
    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں شیڈول میچ میں ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں قذافی اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔
    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ For Ben ❤️ pic.twitter.com/FoEMoQZpUt — Cricket Australia (@CricketAus) October 31, 2025 اس دوران بین آسٹن کی تصویر میدان میں لگی بڑی اسکرین پر چلائی گئی۔ A minute of silence was observed at the MCG following the tragic passing of Ben Austin ❤️ pic.twitter.com/xly79nAgcg — cricket.com.au (@cricketcomau) October 31, 2025 یاد رہے کہ 17 سالہ بین آسٹن میلبرن میں نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے، اور تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی تاکہ آج کے میچ میں بہتر کارکردگی پیش کی جا سکے۔ پاکستانی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد واپسی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ جنوبی افریقہ اس میچ کو جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گا۔یاد رہے کہ ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار کو واٹر ٹینکر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ حافظ الرحمان کے نام سے کی گئی جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    کینبرا میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ میچ کا آغاز آسٹریلیا کے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔ بھارت نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، تاہم صرف پانچ اوورز کے بعد بارش نے کھیل روک دیا۔ وقفے کے بعد میچ کو فی اننگز 18 اوورز تک محدود کر کے دوبارہ شروع کیا گیا، مگر بارش ایک بار پھر حائل ہو گئی اور کھیل 9.4 اوورز کے بعد مکمل طور پر ختم کرنا پڑا۔ بارش رکنے سے پہلے بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنا لیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز کے ساتھ...
    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتداء میں پانچ اوور کے کھیل کے بعد بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ بعد ازاں فی اننگز 18 اوورز تک محدود کرکے میچ دوبارہ شروع کیا گیا تو 9.4 اوورز تک کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ دوسری مرتبہ کھیل رکنے تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنالیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ ابھیشیک شرما 19 رنز بناکر نیتھن ایلس کا شکار بنے تھے۔ India were 1-97 before rain had the...
    ٹی ٹوئٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیتنے والے قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ پنڈی میں نہیں معلوم مخالف ٹیم کتنے اسکور پر روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ ماضی میں میچ ونر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہوں گے۔ ٹیم میں دو آل راؤنڈر شامل ہیں۔ ابرار احمد اور دو فاسٹ بولر بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ صائم ایوب اور وہ خود بھی بولنگ کرا سکتے ہیں۔
    قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کہتے ہیں کہ ایشیاءکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے۔غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے۔غلطیوں پر بات ضرور کی جاتی ہے، کیونکہ غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے۔ بابر اعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں، شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس بھی گراؤنڈ میں جائیں اس کے اسٹیٹس دیکھتےہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی۔گراؤنڈ کے اوسط اسکوار سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرتےہیں۔ اپنی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی انفرادی پرفارمینس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں ہے۔ان کی کوشش ٹیم کو جیتوانے کی ہوگی۔ سابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کی بیٹنگ پوزیشن واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔بابر اعظم، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبر پر ہیں، ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کی واپسی کو ٹیم کے لیے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر کے انتخاب کی مکمل حمایت...
    جنوبی افریقا  کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈونوون فریرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اہم ہےکیونکہ ورلڈکپ قریب ہے۔ راولپنڈی میں جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹونٹی میں حال ہی میں ساؤتھ افریقا نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ساؤتھ افریقا کے پاس باصلاحیت بیٹرز اور باؤلرز موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس پر نہ جانے کی وجہ سے وہ پچ نہیں دیکھ سکے۔پہلی ایک دو گیندوں کےبعد معلوم ہوگا پہلےٹی ٹونٹی کی پچ کیسی ہے۔جو بھی میچ کھیلیں جیتنےکے لیے کھیلیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت جائیں تو سیریز میں اچھی شروعات ملےگی۔
    آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تنویر سنگھا کو آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ تنویر سنگھا کو ایڈم زمپا کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایڈم زمپا نجی مصروفیت کے باعث سیریز کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
    گوادر: پاک فوج کی کاوشوں سے منعقدہ گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 اختتام پذیر ہوگیا۔ گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ 2025ء کا انعقاد پاک آرمی اور کرکٹ ایسوسی ایشن کی مشترکہ کاوشوں سے کیا گیا جو 27 ستمبر سے 25 اکتوبر تک جاری رہا۔ ٹورنامنٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 25 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور انعامات سے نوازا۔ گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شائقین اور کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور پاک آرمی کی شاندار میزبانی کو سراہا، ٹورنامنٹ  مقامی کمیونٹی میں کھیلوں کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوا۔
    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ  کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف  28 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم PINKtober میں حصہ لیں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کی حمایت کریں گے۔ پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید  کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کیلئے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔ میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کر دی گئی۔پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں حصہ لیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے نیوز کانفرنس میں کہا بابراعظم کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے وہ تیسرے نمبر بیٹنگ کریں گے، عثمان خان اسپنرز کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتےہیں،ٹی ٹونٹی سیریز میں انہیں بھی موقع دیاگیاہے، عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلینٹ ہے،...
    اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں دکھائے جانے والے استاد اور طالبہ کے درمیان رومانوی تعلق کی وجہ سے لاہور کے کئی تعلیمی اداروں نے اپنے کیمپس میں ڈراموں کی شوٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے، تاہم اسے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید نے یونیورسٹی کے استاد جب کہ سجل علی نے یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کو رومانوی تعلق میں دکھایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈرامے کی ایک قسط میں سجل علی اپنی یونیورسٹی کی کلاس فیلو لڑکیوں اور لڑکوں کے...
    جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈیوڈ ملر پاکستان کے دورے کے لیے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جو ابھی ری ہیب کے عمل سے گزریں گے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈے سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کوئٹزے رواں ماہ کے آغاز میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ڈیوڈ ملر کی غیر موجودگی میں ڈونوان فریرا ٹی...
    جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم تین میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 28 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ بقیہ دونوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 4 نومبر سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
    اے ٹی پی (ATP) نے اعلان کیا ہے کہ 2028 سے سعودی عرب میں سالانہ بنیادوں پر ماسٹرز 1000 ٹینس ایونٹ منعقد کیا جائے گا، جو ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا اور سیزن کے آغاز میں ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ یہ اعلان اے ٹی پی کے چیئرمین انڈریا گاوڈنزی نے پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مردوں کے ٹینس کے اعلیٰ درجے کے مقابلوں میں 1990 کے بعد پہلی بار توسیع ہے، اور سعودی عرب کے ایونٹ کے اضافے سے ماسٹرز کی مجموعی تعداد 9 سے بڑھ کر 10 ہو جائے گی۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت نیا ٹورنامنٹ SURJ...
    پاکستان شاہینز فروری 2026 میں انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیریز ابو ظہبی میں 20 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایک روزہ میچز 27 فروری، یکم، 4، 6 اور 9 مارچ کو ہوں گے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ Schedule announced ????️ Pakistan Shaheens ???? England Lions set to take place in Abu Dhabi from 20 February to 9 March next year ???? Read more ➡️...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی مبینہ تاریخ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 8 فروری کو کولمبو میں متوقع ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کے کم از کم پانچ اور سری لنکا کے دو شہروں میں منعقد ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کہ فائنل میچ احمد آباد میں کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے فائنل میں رسائی کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ واضح...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی مبینہ تاریخ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 8 فروری کو کولمبو میں متوقع ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کے کم از کم پانچ اور سری لنکا کے دو شہروں میں منعقد ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کہ فائنل میچ احمد آباد میں کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے فائنل میں رسائی کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ واضح...