پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی20 سیریزکی ٹرافی کی رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کر دی گئی۔
پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں حصہ لیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے نیوز کانفرنس میں کہا بابراعظم کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے وہ تیسرے نمبر بیٹنگ کریں گے، عثمان خان اسپنرز کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتےہیں،ٹی ٹونٹی سیریز میں انہیں بھی موقع دیاگیاہے، عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلینٹ ہے، فخرزمان ایک روزہ فارمیٹ کاحصہ ہیں، انہیں فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑے گا۔
مائیک ہیسن نے کہا ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غورکریں گے، محمدحارث نوجوان ہیں ، انہیں کافی مواقع دیئے، انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا،ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، جو ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پرتوجہ دینی چاہیے۔
وائٹ بال ہیڈکوچ نے یہ بھی کہا کہ ایشیاءکپ کا فائنل کافی بڑا دن تھا شکست پرمایوسی ہوئی۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور جنوبی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستان و جنوبی افریقا کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور مہمان جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، ضیافت میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔
جمعے کی شام دیے گئے عشائیے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
اپنے خطاب میں اُنہوں نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے ساتھ مختلف سطح پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے، یہ محض کھیل نہیں بلکہ دونوں ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ بھی ہے، جاری کرکٹ سیریز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے۔
عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال، وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔