پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 بڑی کوششیں ناکام، 25 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پردراندازی کی 2 بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کو 2 بڑے دہشت گرد گروہوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع کرم میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہداء میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہجہاں اور سپاہی علی اصغر نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ضلع کرم اور اسپین وام، شمالی وزیرستان میں خوارج کے دو گروہوں کی مشکوک حرکات نوٹ کی گئیں۔
خوارج پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروہوں کو بر وقت اور مؤثر کارروائی کے دوران ہدف بنایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اسپن وام، شمالی وزیرستان میں ہلاک 15 دہشت گردوں میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔
مارے گئے دہشت گرد بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں، جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیہ میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔
پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے، افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان اپنی سر زمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔
ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر خوارج کے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔