چین سے درآمد شدہ 17 بسیں کوئٹہ پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
چین سے منگوائی گئی 17 گرین اور پنک بسیں کوئٹہ پہنچ گئیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ، نئی بسوں پر 81 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کوئٹہ پہنچائی جانے والی 17 بسوں میں 4 پنک بسیں بھی شامل ہیں جو کوئٹہ شہر میں خواتین کے لیے چلائی جائیں گی۔
یہ بسیں کوئٹہ کے مختلف روٹ پر چلائی جائیں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر ن لیگ نوازشریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری
صدر ن لیگ نوازشریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی،اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔
نوازشریف نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام کا یہ حق تھا جو انہیں پہلے حاصل ہونا چاہیے تھا اور اس منصوبے سے شہر کی ترقی اور عوام کو سہولت ملنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے تفصیلی پہلووں سے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا اور روزانہ 51 ہزار سے زائد مسافر اس سے مستفید ہوں گے۔
اس کے لئے 40 الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائیں گی، جو نہ صرف ماحول دوست ہوں گی بلکہ شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں گی۔نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی پراجیکٹ گوجرانوالہ کے عوام کے لیے سہولت اور آسانی کا سبب بنے گا اور شہر کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد شہری ٹرانسپورٹ کا معیار بلند ہوگا اور روزانہ ہزاروں مسافروں کی سفر کی سہولت بہتر ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جاسکتی،بیرسٹر سیف ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جاسکتی،بیرسٹر سیف ہماری معلومات کے مطابق فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا، رانا ثنا اللہ انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری حکومت کی ترک کمپنیوں کو ملک کے تین بجلی گھر خریدنے کی پیشکش وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم