کراچی میں آنے والی انٹر سٹی بسوں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
تمام انٹرسٹی بسیں جو سہراب گوٹھ بس ٹرمینل یا کراچی بس ٹرمینل کے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہر میں داخل ہوتی ہیں، ان کے خلاف ای ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں داخل ہونے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے اندر داخل ہونے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام انٹرسٹی بسیں جو سہراب گوٹھ بس ٹرمینل یا کراچی بس ٹرمینل کے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہر میں داخل ہوتی ہیں، ان کے خلاف ای ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی اقدامات اور مسلسل خلاف ورزی پر اضافی کاروائی کی جائے گی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق انٹر سٹی بسز صرف اور صرف سہراب گوٹھ بس ٹرمینل اور کراچی بس ٹرمینل تک محدود رہیں، شہر کے اندر انٹر سٹی بس کا داخلہ ٹریفک میں رکاوٹ حادثات کے خطرات اور شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ تمام ٹرانسپورٹ آپریٹر کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صرف مقررہ ٹرمینلز کا استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، بدصورت مزید دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انٹر سٹی بس خلاف ورزی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔