راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس تشدد سے دل برداشتہ شخص پراسرار طور پر جھلس گیا ، جسے اہل کار مبینہ طور پر اسپتال چھوڑ کر غائب ہو گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی پولیس چوکی حمیداں  پر انسانیت سوز واقعہ  پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر پولیس تشدد و بدسلوکی سے دل برداشتہ شخص پراسرار طور آگ سے جھلس گیا  جب کہ شدید زخمی شخص کو پولیس اہلکار پمز اسپتال چھوڑ کر غائب ہوگئے ۔متاثرہ شخص کے بھائی نے پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر کال کردی ۔

اطلاعات کے مطابق ترنول کے رہائشی محمد عامر نے ون فائیو پر بتایاکہ 45 سالہ بھائی امجد محمود پراپرٹی ڈیلر ہے ، جسے سب انسپکٹر نعیم احمد تھانہ ایئرپورٹ کی چوکی حمیداں لے کر گیا ۔ پولیس آفیسر نے کسی قسم کی وجہ نہیں  بتائی  اور بھائی کو پولیس عملے نے تشدد کا نشانہ بنایا ، جہاں بھائی نے موٹر سائیکل سے پیڑول نکال کر خود پر چھڑک لیا اور خود کو آگ لگا لی ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یو اے ای کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری

بعد ازاں نامعلوم پولیس آفیسر بھائی کو، جو کہ جلی ہوئی حالت میں تھا، پمز اسپتال چھوڑ گیا ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہوا ہے۔ فریقین کو دریافت کے لیے طلب کیاگیا تھا، جہاں مذکورہ شخص نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی  جب کہ تھانہ ائیرپورٹ کے ایس ایچ او ابراہیم بلوچ رابطے پر میسر نہ ہوسکے ۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا