کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمی ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ناظم آباد فائیو اے کے علاقے میں پیش آیا جہاں کراچی پولیس کی پاپوشنگر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیںکراچی، نیو کراچی میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
دوسرا واقعہ گلبرگ تھانے کی حدود میں فیڈرل بی ایریا طاہر ولا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
کارروائی کے نتیجے میں ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے پستول، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔