ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں سپرہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، افسوناک واقعے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق سپر ہائی وے نجی سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے، بارش کے بعد پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

گاڑیوں  کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے

ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ ایم 9 پر ڈمپرز اور وین کے درمیان تصادم کے بعد موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی، بارش کے باعث سڑک پھسلن کا شکار ہے،سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک حادثہ ہوا ہے، موٹروے پولیس نے امدادی کارروائی شروع کردیں، زخمیوں کو ریسکیو کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری