سوڈان ڈرون حملے میں 28 افراد ہلاک، خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
وسطی سوڈان کے علاقے شمالی کردفان میں ایک مصروف بازار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمرجنسی لائرز کے مطابق حملہ اتوار کو قصبہ سوداری کے قریب الصفیہ مارکیٹ میں اس وقت کیا گیا جب وہاں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مزید پڑھیں: سوڈان: آر ایس ایف کے ڈرون حملے میں 8 بچوں سمیت 24 مہاجر شہری ہلاک
یہ علاقہ نیم فوجی دستے کے زیرِ کنٹرول ہے اور یہاں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ کردفان خطہ اس وقت 3 سالہ جنگ کا اہم محاذ بن چکا ہے، جہاں دونوں فریق ڈرون حملوں کے ذریعے ایک دوسرے کے زیر اثر علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سوڈان میں باغیوں کا پاور پلانٹ پر حملہ، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے
اپریل 2023 سے جاری اس جنگ میں دسیوں ہزار افراد ہلاک اور قریباً ایک کروڑ 10 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ ملک عملاً 2 حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
28 افراد ہلاک، ڈرون حملے سوڈان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 28 افراد ہلاک ڈرون حملے سوڈان افراد ہلاک ڈرون حملے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔