کراچی: سی ٹی ڈی کا گھر پر چھاپہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے گھر پر چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد ہوئے۔
کارروائی میں 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل، نیاز اور حمدان شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔
دہشت گردوں کے کچھ ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔
گھر سے برآمد ہونے والے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری تھی۔ تینوں گرفتاردہشت گردوں کی نشاندہی پرشاہ لطیف میں چھاپا مارا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گھرمیں موجود ملزمان نےفائرنگ کی جس سے گرفتاردہشت گرد زخمی ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
اظفر مہیسر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں گھر میں ایک دہشت گرد مارا گیا، زخمی تین دہشت گرد اسپتال پہنچنےسےقبل ہلاک ہوگئے، گھر سے باوردی مواد، 5 ہینڈ گرنیڈ اور ایک ایس ایم جی ملی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔