شانگلہ میں آپریشن کے درمیان مقابلہ، پولیس کے تین جوان شہید، تین دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
شانگلہ میں آپریشن کے درمیان مقابلہ، پولیس کے تین جوان شہید، تین دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز
لوئر دیر(سب نیوز)شانگلہ میں سرچ آپریشن کے دوران فتن الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جوابی کارروائی میں تین خوارج ہلاک ہو گئے۔
شانگلہ پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پورن کے نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران کابل گرام کے علاقے میں فتن الخوارج کے عناصر نے اچانک فائرنگ کر دی نتیجے میں شانگلہ پولیس کے بہادر اہلکار حوالدار مقبول احمد، اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
جس کے بعد پولیس ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے چند ساتھی پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔بعد ازاں شانگلہ کے ہیڈ کوارٹر الپوری کی پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی آسٹرین چانسلر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دیدی وزیراعظم کی آسٹرین چانسلر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دیدی محروم شہریوں کیلئے مفت قانونی مشورے کا جامع فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری جاتے ہوئے ڈھابے پر رک گئیں، خود چائے بنا کر پی، انداز عوام کو بھا گیا محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کیلئے بہت کوشش کی، اب وہ ہمارے دھرنے سے رہا نہیں ہونگے، علی امین گنڈاپور اپوزیشن اتحاد کا مطالبات پورے ہونے تک پارلیمنٹ ہاوس کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ پی ٹی آئی میں دراڑ، عمران خان کی بہنوں نے کل بنی گالہ میں الگ پریس کانفرنس بلا لیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔