Express News:
2026-07-24@01:39:05 GMT

محسن نقوی کی سری لنکن پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

کولمبو:

پاکستان اور سری لنکا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے باہمی کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کی وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں انکی سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے ملاقات ہوئی۔ سری لنکن وزیر داخلہ و پارلیمانی امور آنند وجے پالا نے وزارت داخلہ آمد پر اپنے پاکستانی ہم منصب کا شاندار استقبال کیا۔ ملاقات کے موقع پر سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیز اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

دونوں شخصیات نے داخلی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے لئے باہمی معاونت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ میں ملوث مافیا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکن پولیس کے افسران کو  نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ افسران کے ٹریننگ ایکسچینج پروگرامز سے دونوں ممالک کی فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون سے تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ پاکستان اور سری لنکا کو سائبر کرائمز اور مالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، انہوں نے سری لنکا میں شاندار مہمان نوازی پر سری لنکن ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

سری لنکن وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کی سری لنکا آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔  پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وزارت داخلہ سری لنکا

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار