لوئر دیر:

شانگلہ میں سرچ آپریشن کے دوران  فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جوابی کارروائی میں تین خوارج ہلاک ہو گئے۔

شانگلہ پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پورن کے نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران کابل گرام کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کے عناصر نے اچانک فائرنگ کر دی نتیجے میں شانگلہ پولیس کے بہادر اہلکار حوالدار مقبول احمد، اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

جس کے بعد پولیس ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے چند ساتھی پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

بعد ازاں شانگلہ کے ہیڈ کوارٹر الپوری کی پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا