شانگلہ میں آپریشن کے دوران مقابلہ، پولیس کے تین جوان شہید، تین دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں شانگلہ کے ہیڈ کوارٹر الپوری کی پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شانگلہ میں سرچ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جوابی کارروائی میں تین خوارج ہلاک ہو گئے۔ شانگلہ پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پورن کے نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران کابل گرام کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کے عناصر نے اچانک فائرنگ کر دی نتیجے میں شانگلہ پولیس کے بہادر اہلکار حوالدار مقبول احمد، اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے چند ساتھی پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں شانگلہ کے ہیڈ کوارٹر الپوری کی پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔