کراچی میں داخل ہونے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے اندر داخل ہونے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

رجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام انٹرسٹی بسیں جو سہراب گوٹھ بس ٹرمینل یا کراچی بس ٹرمینل کے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہر میں داخل ہوتی ہیں ان کے خلاف ای ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی اقدامات اور مسلسل خلاف ورزی پر اضافی کاروائی کی جائے گی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق انٹر سٹی بسز صرف اور صرف سہراب گوٹھ بس ٹرمینل اور کراچی بس ٹرمینل تک محدود رہیں شہر کے اندر انٹر سٹی بس کا داخلہ ٹریفک میں رکاوٹ حادثات کے خطرات اور شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

تمام ٹرانسپورٹ آپریٹر کوسختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صرف مقررہ ٹرمینلزکا استعمال کریں اورٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں بدصورت مزید دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انٹر سٹی بس کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش