لاہور کے علاقے چوہنگ میں شادی کی تقریب میں خواجہ سراؤں کے رقص کی محفل سجانے والے دلہا، رقاصاؤں سمیت 32 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہنگ پولیس نے شادی کے فنکشن میں سڑک بند کرکے رقص کی محفل سجانے والوں کیخلاف کارروائی کی جس میں دلہا اور خواجہ سراؤں سمیت 32 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او چوہنگ محمد رضا نے بتایا کہ دلہا سمیت دیگر ملزمان کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، دلہا ابوبکر کی بارات کینسل ہوگئی اور اُس کی رات حوالات میں گزرے گی۔

ایس ایچ او کے مطابق واقعہ کا مقدمہ شادی اور ساؤنڈ ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں  شاہ زیب، رمضان ، احمد وغیرہ سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

یس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمان سڑک بند کرکے خواجہ سراؤں کے ساتھ فحش حرکات کررہے تھے، شادی کے فنکشن سے 62500 روپے مالیت کی نقدی بھی برآمد ہوئی جبکہ چھاپے کے بعد شادی کی تقریب منسوخ ہوگئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواجہ سراؤں

پڑھیں:

کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج: حلیم عادل شیخ سمیت کئی گرفتار 

کراچی (سٹاف رپورٹر) پولیس نے کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کے کارکن پریس کلب کراچی کے سامنے احتجاج کر رہے تھے۔ گرفتار افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نائیجیریا؛ سہاگ رات کو دلہا کے گھر سے دلہن اپنی 12 سہیلیوں سمیت اغوا
  • کراچی میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، متعدد ملزمان گرفتار
  • لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس سمیت سینکڑوں سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی
  • جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا، 7 دسمبر کو احتجاج کا اعلان
  • سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری، پیکا ایکٹ سمیت اہم ترمیمی بل شامل
  • جماعت اسلامی نے پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا
  • اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار
  • کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج: حلیم عادل شیخ سمیت کئی گرفتار 
  • 60سال پرانے ٹریفک  ایکٹ  میں بڑی اصلاحات : ون وے خلاف ورزی 30روز  میں ختم  کی جائے ‘ ٹریفک  پولیس کو آخری چانس نہتری نہ ہوئی تو نیا دیپارٹمنٹ بنے گا : مریم نواز