آسٹریلیا؛ شیطانی رسومات کیلیے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
سڈنی میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث شیطان کے پجاریوں کے نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو حراست میں لے لیا جن پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی پولیس نے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے اس نیٹ ورک کو شیطان کا پجاری گروہ قرار دیا ہے۔
پولیس کے بقول چھاپوں کے دوران ہزاروں ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں جن میں 12 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں، حتیٰ کہ شیر خوار بچوں تک کے ساتھ غیر انسانی سلوک دکھایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ بچوں کے استحصال کی ویڈیوز کو شیطانی رسومات اور خفیہ عقائد سے جوڑ کر آن لائن پھیلا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ دنیا بھر میں چلنے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے یہ مواد شیئر کرتا تھا۔
پولیس کے بقول ایک 26 سالہ ملزم اس گروہ کا مرکزی کردار تھا۔ عدالت نے چاروں افراد کی ضمانت مسترد کر دی۔
پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ مواد کہاں تیار ہوا اور نہ ہی ان بچوں کی شناخت ہو سکی ہے جو ان ویڈیوز میں دکھائے گئے ہیں۔
پولیس کے بقول ہ یہ بین الاقوامی گروہ بچوں کے جنسی استحصال، تشدد، اور شیطانی رسومات سے جڑے علامات کے ساتھ ویڈیوز شیئر کر رہا تھا۔
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ گرفتار افراد نے یہ ویڈیوز خود بنائی ہوں۔ حکام بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ بچوں کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔
ملزمان کی اگلی پیشی جنوری کے آخر میں متوقع ہے جس میں سزا سنائے جانے کا بھی امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔