ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4کروڑ80لاکھ تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں ہومن امیونو ڈیفیشنسی وائرس (ایچ آئی وی) سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ چکی، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد رہتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 4 کروڑ 80 لاکھ میں سے 610,000 افراد مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے میں رہائش پذیر ہیں، جہاں سالانہ نئے انفیکشنز کی تعداد کم از کم ایک دہائی میں تقریباً دگنی ہوچکی ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق مذکورہ خطوں میں 2016 میں 37,000 افراد وائرس سے مبتلا تھے، جن کی تعداد 2024 میں بڑھ کر 72,000 تک جا پہنچی، خطے میں کم از کم 10 میں سے 4 افراد ایچ آئی وی سے متعلق اپنی حیثیت جانتے ہیں جب کہ صرف تین میں سے ایک شخص علاج حاصل کر رہا ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق ایڈز کی رسپانس ایک اہم موڑ پر داخل ہو رہی ہے، عالمی سطح پر ایچ آئی وی کے لیے وقف فنڈنگ کم ہو رہی ہے جو کئی دہائیوں کی ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اب ایچ آئی وی ایک دائمی علاج پذیر انفیکشن بن چکا ہے لیکن 2030 تک ایڈز ختم کرنے کے ہدف تک پہنچنے کے لیے فوری طور پر فنڈنگ بڑھانے اور مضبوط ایچ آئی وی خدمات کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ عالمی سطح پر فنڈنگ کم ہونے سے نئے ایچ آئی وی انفیکشنز اور اموات کی تعداد بڑھے گی، صحت کے نظام پر زیادہ دباؤ پڑے گا اور 2030 تک ایڈز ختم کرنے کا ہدف نامکمل ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایچ ا ئی کے مطابق کی تعداد
پڑھیں:
اسرائیلی محاصرے میں رفح کی سرنگوں میں پھنسے 30 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت نے ایک بار پھر جنوبی علاقے رفح کو شدید انسانی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ رفح کے زیرِ زمین سرنگی نظام میں پھنسے ہوئے تقریباً 30 افراد اب تک زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرنگوں میں محصور افراد کی تعداد اور اموات کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں، کیونکہ ان علاقوں تک رسائی نہایت محدود اور خطرناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 9 افراد مشرقی رفح کے قریب زیرِ زمین راستوں میں دم توڑ گئے۔
دریں اثنا جمعہ کے روز غزہ کے جنوبی شہر بنی سہیلہ میں اسرائیلی ڈرون حملے نے ایک اور فلسطینی کی جان لے لی۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’’وفا‘‘ نے بتایا کہ ڈرون نے علاقے پر براہِ راست میزائل فائر کیا، جس کے نتیجے میں شہری موقع پر شہید ہوگیا۔
علاوہ ازیں اسی روز خان یونس کے مشرقی مضافات بھی اسرائیلی توپ خانے کی شدید فائرنگ کی زد میں آگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کئی مقامات پر بھاری شیلنگ نے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا۔
رفح پر فضائی حملوں کی تازہ لہر نے آبادی کو مزید عدم تحفظ کا شکار کیا جب کہ غزہ کے ساحلی علاقوں میں اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ نے انسانی نقل و حرکت کو مزید محدود کر دیا ہے۔ وسطی غزہ میں البریج کیمپ کے نزدیک اسرائیلی زمینی فوج کی فائرنگ نے بھی مہاجر کیمپ کے کئی مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔