data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور لانگڑجی نہر پر چکی میشن میں چوری، ڈکیتی واردات میں4 شہری موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون سے محروم، محراب پور پولیس تھانہ کی حدود نیو ٹاؤن میں لانگڑجی نہر کے پاس حاسر آٹا چکی کی قفل زنی بعدچوروں نے موٹر، سولر انویٹر، نقدی اور رکھی ہوئی گندم چرا لی، چکی مالک نیاز احمد آرائیں کے مطابق انکی لاکھوں کی چوری ہوئی ہے، بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں رہزنوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاکھا روڈ کے معلم زاہد آرائیں سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، لاکھا روڈ کنڈیارو رابطہ سڑک پر رہزنوں نے بازید پور کے رہائشی فہد منگریو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، ہالانی اور کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں شاہین پیٹرول پمپ کے پاس دو الگ الگ ڈکیتی واردات میں رہزنوں نے ڈگری کالج کنڈیارو کے کلرک پرویز گھانگرو اور فاروق گاڈھی سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نقدی اور موبائل فون موٹر سائیکل

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار