پریمیئر لیگ: ساتھی کو تھپڑ مارنے پر ایورٹن کا کھلاڑی میدان سے باہر، مانچسٹر یونائیٹڈ پھر بھی ہارگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ایورٹن کے ایک کھلاڑی کو اپنے ساتھی کو ہی تھپڑ رسید کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا تاہم 10 پلیئرز سے کھیل کر بھی ٹیم مقابلہ ایک صفر سے جیت گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کا مانچسٹر یونائیٹڈ کی فٹبال کٹ لانچ کرنے کا تاریخی لمحہ
مڈفیلڈر ادریسا گویے کو ساتھی کھلاڑی مائیکل کین کو تھپڑ مارنے پر 13ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔
ایورٹن نے اولڈ ٹریفورڈ میں 12 سال بعد پہلی بار پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب ایورٹن تقریباً پوری میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔
میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 29ویں منٹ میں کیرنان ڈیو زبری ہال نے شاندار انداز میں کیا۔ انہوں نے گیند حاصل کرنے کے بعد برونو فرنینڈس اور لینی یورو کو چکمہ دیا اور گیند کو خوبصورتی سے اوپر والے کونے میں گھما کر ایورٹن کو برتری دلائی۔
یونائیٹڈ کی بالادستی لیکن گول کرنے میں ناکامیمانچسٹر یونائیٹڈ 5 میچوں کی ناقابلِ شکست سلسلے کے بعد میدان میں اترا تھا اور فتح کی صورت میں 5 ویں پوزیشن پر آسکتی تھی۔ تاہم 10 کھلاڑیوں کے خلاف بھرپور بال پوزیشن اور مسلسل دباؤ کے باوجود میزبان ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔
مزید پڑھیے: انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار ’یوئیفا چیمپئنز لیگ‘ کا ٹائٹل جیت لیا
ایورٹن کے گول کیپر جارڈن پِکفرڈ نے کئی اہم بچاؤ کر کے اپنی ٹیم کی برتری محفوظ رکھی جن میں جوشوا زرکزی کی بھرپور ہیڈر کو آخری لمحات میں روکنا بھی شامل تھا۔
میچ کے صرف 13ویں منٹ میں ایورٹن کو ایک اور دھچکا لگا جب گویے اور کین کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے اور تھپڑ تک پہنچ گئی۔
وی اے آر نے گویے کے ریڈ کارڈ کو ’واضح فاؤل‘ قرار دیتے ہوئے برقرار رکھا۔
مزید پڑھیں: ’میں نہیں سمجھتا کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں‘، رونالڈو میسی کے دعوے پر بول پڑے
وہ سنہ 2008 کے بعد پہلے پریمیئر لیگ کھلاڑی بن گئے جنہیں ساتھی کھلاڑی سے مارپیٹ پر میدان بدر کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایورٹن فٹبال ٹیم ایورٹن کے کھلاڑیوں کا جھگڑا ایورٹن نے ماناچسٹر کو ہرادیا پریمیئر لیگ مانچسٹر یونائیٹڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایورٹن فٹبال ٹیم پریمیئر لیگ مانچسٹر یونائیٹڈ مانچسٹر یونائیٹڈ پریمیئر لیگ
پڑھیں:
این اے 143 اور پی پی 203 میں ن لیگ نے میدان مار لیا
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیچہ وطنی میں ہونے والے قومی اور پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے دونوں نشستوں پر میدان مارلیا ہے۔ واضح رہے کہ یہاں سے پی ٹی آئی نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق این اے 143 کے تمام 442 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق یہاں سے ن لیگ نے میدان مارلیا۔
ن لیگ کے چوہدری طفیل جٹ نے ایک لاکھ 36 ہزار 313 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔ آزاد امیدوار ضرار اکبر 13 ہزار 120 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
پی پی 203 کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کا بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ مکمل ہوگیا ہے اور یہاں بھی ن لیگ فاتح رہی ہے ۔ ن لیگ کے محمد حنیف جٹ 46 ہزار 820 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 10 ہزار 975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مزید :