data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( رپورٹ : مقصود احمد خان ) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی، اور ملیر کے اہم علاقوں میں زیر التوا ترقیاتی منصوبے جلد عملی شکل اختیار کریں گے۔ وہ گزشتہ روز کے این گوہر گرین سٹی ملیر ریزیڈنٹس کمیٹی کی حلف برداری تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

اپنے خطاب میں ڈپٹی میئر نے بتایا کہ گوہر گرین سٹی کے سامنے الطاف حسین حالی روڈ، ملیر تھانے سے مرتضیٰ چورنگی تک، تعمیر کے لیے درپیش تکنیکی رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ مختص ہوتے ہی اس منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا اور تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قائد آباد فلائی اوور کو آٹھ لین تک توسیع دی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہر بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام کر رہی ہے اور ملیر و کورنگی سمیت ہر علاقے میں سڑکوں، سیوریج، انفرااسٹرکچر اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

سلمان عبداللہ مراد نے اعلان کیا کہ “عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ جہاں میری ضرورت پڑی، میں وہاں موجود ہوں گا۔ گوہر گرین سٹی کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرنا میری ترجیح ہوگی۔”

تقریب میں گوہر گرین سٹی ریزیڈنٹس کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ ان میں صدر بابل بلوچ، جنرل سیکریٹری چوہدری نسیم اختر، نائب صدر رانا نور ساجد، چیئرمین ریاض بھٹی، ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر عمران نوری، سیکریٹری فنانس خرم شہزاد، سیکریٹری اطلاعات راؤ وکیل سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ نومنتخب قیادت نے سوسائٹی کی ترقی اور رہائشی مسائل کے حل کے لیے پوری توانائیاں صرف کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سوسائٹی کے عمائدین، رہائشی خواتین ونگ، گوہر گروپ آف کمپنیز کے آصف خان، اکرم خان کوہاٹی، سید محمد سرفراز، انصار شیخ، سید محمد خلجی، مفتی محمد زکریا، مفتی محمد راشد اور مولانا حق نواز عامر سمیت بڑی تعداد میں مکین موجود تھے۔

آخر میں مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ گوہر گرین سٹی کو شہر کی مثالی سوسائٹی بنانے کے لیے مشترکہ تعاون اور مربوط حکمت عملی کو آگے بڑھایا جائے گا

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گوہر گرین سٹی کے لیے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا