Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:42:21 GMT

آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

مظفرآباد (نیوزڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج ایوانِ صدر مظفرآباد میں حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر وزراء سے حلف لیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے بھی کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کی آج کی تاریخ کی تصدیق کر دی ہے۔

نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سابق وزیراعظم چودھری انوارالحق کی کابینہ میں وزیر قانون کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے میاں عبدالوحید کو نئی کابینہ میں سینئر وزیر کا منصب دیا جائے گا، نئی حکومت کی تشکیل کیلئے بنائی گئی کابینہ میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہوں گے۔

اس سے قبل مشاورتی مراحل مکمل نہ ہونے پر کابینہ کی حلف برداری گزشتہ روز مؤخر کر دی گئی تھی، ابتدائی تجویز میں صرف 10 وزراء شامل کرنے کا فیصلہ رکھا گیا تھا، لیکن یہ تجویز اسمبلی اراکین نے مسترد کر دی، جس کے بعد گزشتہ دو روز سے مسلسل مشاورت کا عمل جاری رہا۔

مشاورت کی قیادت پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کر رہے تھے، وزراء کی فہرست اور محکموں پر اتفاق رائے کے بعد آج حلف برداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کابینہ کے ارکان کو محکمے الاٹ کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حلف برداری

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع