پنجاب کے ضلع سیالکوٹ  میں 13 سالہ کم سن بچی اغوا کے بعد افغانستان منتقل کردی گئی اور اس کی واپسی کے لیے 50 لاکھ تاوان طلب کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق والد کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے نے نیا رخ اختیار کر لیا جب کہ 22روز قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ ثمینہ بازیاب نہ ہو سکی۔

13 سالہ ثمینہ اغوا کے بعد افغانستان منتقل ہوگئی، اغوا کاروں نے ثمینہ کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ تاوان طلب کر لیا۔

22روز قبل عبدالحق نامی شخص نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، 13 سالہ کم سن ثمینہ کی بازیابی تھانہ کوتوالی پولیس کے لیے چیلنج بن گئی ہے،  بچی کی بازیابی کے لیے مغویہ کے والد نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی اور کہا کہ سیالکوٹ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامزد ملزمان کو پکڑ کر چھوڑ دیا ہے، ایس ایچ او کوتوالی الطاف گھمن  نے کہا کہ بچی کو برآمد کروانے کے لیے ییلو وارنٹ جاری کروا رہے ہیں، افغانستان انٹر پول سےرابطہ کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس سیالکوٹ  نے کہا کہ بچی بایاب کروانے کی کوشیش کررہے ہیں، جلد بچی بایاب کرواکر اغواکار کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

 ترجمان نے کہا کہ  ڈی پی اوفیصل شہزاد نے واقعہ رہورٹ طلب کرلی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، واٹر ٹینکر اور ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

شہر میں ہیوی گاڑیوں کے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی یو ٹرن کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے موقع پر جمع ہوکر واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کیا گیا اور نذر آتش کی بھی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر نذر آتش ہونے سے بچالیا۔

 متوفی نوجوان کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جس کی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

بلال کالونی پولیس نے واٹر ٹینکر اور متوفی کی موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لیکر اسے تھانے منتقل کر دی  جبکہ پولیس متوفی نوجوان کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔

قبل ازیں سپر ہائی وے پاکستان کانٹے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ولایت شاہ نے بتایا کہ حادثہ مزدا لوڈنگ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نارتھ کراچی میں واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، واٹر ٹینکر اور ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • صادق آباد: کھوجی کتوں کی مدد سے چوروں کو تلاش کرنیوالی ٹیم خود اغوا ہوگئی
  • کراچی: ہنی مون پر سیالکوٹ سےکراچی آئی 17 سالہ دلہن کی پھندا لگی لاش کا معمہ حل نہ کیا جاسکا
  • کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار
  • بارڈرز کی بندش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی  
  • لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • پڈعیدن: ٹریفک حادثے میں چار خواتین سمیت دس افراد زخمی
  • کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار