فواد خان نے سال 2025 کو تنقید کا سال قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار فواد خان نے پہلے ویب سیریز برزخ، پھر پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فلم عبیر گلال کا ریلیز ہونا اور اس پر فواد کی خاموشی اور اب پاکستان آئیڈل کے ججز پینل میں اپنی شمولیت پر ہونے والی تنقید پر بلآخر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں رواں سال کو تنقیدوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، تنقید میں یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کسی پر کیچڑ اُچھال رہے ہوں۔
حال ہی میں اداکار و گلوکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیر کے لیے موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میزبان کے ساتھ ساتھ پروگرام میں موجود شرکا کے سوالوں کا بھی جواب دے دیا۔
دوران شو شرکاء کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار و گلوکار نے کہا کہ آپ تنقید کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آپ کی رائے ہوسکتی ہے، ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔ آپ تنقید بھی کرسکتے ہیں اگر تنقید برائے اصلاح ہو تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
فواد خان نے مزید کہا کہ 2025 کا سال بیک ٹو بیک تنقید کا تھا، اس سال مجھ پر کوئی مثبت تنقید نہیں آئی، اب تنقید پر ردعمل اس لیے نہیں دیتا کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، صرف شور مچنا ہے، کوئی کام کی بات سامنے نہیں آئے گی۔ میری خواہش ہے کہ ہم آپس میں لڑنا بند کر دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا زیادہ تر لوگ نہیں کرتے لیکن پھر بھی تنقید اپنی جگہ لیکن ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا بند کر دینا چاہیے، جو تنقید کرتے ہیں وہ اپنی جگہ درست ہیں، ایسا دنیا بھر میں ہوتا ہے، یہ صرف پاکستان میں نہیں ہے، لوگ اختلاف کرسکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نہیں ہے
پڑھیں:
رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔
مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔
دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔
اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔