موسمی تبدیلیوں سے متعلق تحقیق کو فروغ دینا ہوگا، ڈاکٹر الطاف سیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ تدریسی اداروں اور محققین کو موسمی تبدیلیوں سے ہم آہنگ تحقیق کو فروغ دینا ہوگا کیونکہ بدلتے ہوئے موسمی حالات میں روزانہ نئے چیلنجز سامنے آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحقیق کا محور وقت، ماحول اور پودوں کو درپیش خطرات کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ زراعت کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔وہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس (PBG) میں بائیوانفارمیٹکس، سیکوینس ریٹریول، جن شناخت اور فائلو جینیٹک تجزیہ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ ہینڈز آن تربیتی سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا امتزاج بالخصوص کمپیوٹر سائنس اور جینیاتی تحقیق کا ملاپ، ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ پودوں کے جینز کس طرح کام کرتے ہیں نئی خصوصیات کیسے پیدا ہوتی ہیں اور انہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے قابل بنانے والے جینز کون سے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی اس جدت کو تحقیق، تعلیم اور عملی تربیت کے ذریعے فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوان سائنس دان عالمی معیار کی تحقیق اور جدید آلات سے واقف ہو سکیں پروگرام کی منتظم اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبانہ میمن نے بتایا کہ یہ تربیت جدید حیاتیاتی تحقیق کے ایک اہم اور ابھرتے ہوئے میدان، بائیوانفارمیٹکس سے متعلق ہیجس میں کمپیوٹر کی مدد سے پودوں اور جانداروں کے جینز کی معلومات حاصل کی جاتی ہیں ان کی پہچان کی جاتی ہے اور ان کے باہمی تعلقات کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔