نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے آلات پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
کراچی:
35 ویں نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے جدید برقی آلات چین سے پاکستان پہنچ گئے۔
باخبر ذرائع کے مطابق 6 دسمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے گیمز میں مرد اور خواتین کے سوئمنگ مقابلوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کرانے کیلئے چین سے 18 کروڑ روپے مالیت کا ٹچ پیڈ الیکٹرانک ٹائم سسٹم کراچی پہنچ گیا، یہ نظام انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سے ہم آہنگ ہے۔
اس ضمن میں سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے اہم کردار ادا کیا، نظام کو چین سے درآمد کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی۔
دوسری جانب درآمد شدہ نظام کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا خصوصی وفد بدھ کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا۔اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اعدادوشمار جاری کردیے،اکتوبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالرخسارے میں چلاگیا،ستمبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالرسرپلس رہا تھا۔
رواں مالی سال کے4ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 73 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے چار ماہ کی نسبت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 256 فیصد اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نرم درآمدی پالیسی سے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،آئی ایم ایف نے پاکستان پر درآمدات پر سختی ختم کرنے کا کہہ رکھا ہے۔