شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراساں کرنے والے کا پتا لگالیا گیا، ملزم سے متعلق اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صحافی شاہزیب خانزادہ کو بیرون ملک ہراساں کرنے والے شخص کا پتا لگا لیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں صحافی شاہزیب خانزادہ سے متعلق ایک ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو میں شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ان کی اہلیہ اور اداکارہ رشنا خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو بنانے والا شخص کیمرے کا رُخ صحافی کی جانب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ 'آپ کی ویڈیو تو بنانی پڑے گی نا۔ آپ نے جو عمران خان کے خلاف کیا، آپ کو شرم آنی چاہیے۔ میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں۔ تم نے جو عمران خان کی بیوی کے خلاف کیا ہے، اس پر شرم آنی چاہیے۔ میں نے یہ کہا ہے، اور کچھ نہیں کہا۔'
یہ بھی پڑھیں: شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل
متعدد صحافیوں، شوبز شخصیات اور سیاست دانوں کی جانب سے اس ویڈیو کی مذمت کی گئی تھی جب کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسے ناقابل قبول رویہ قرار دیتے ہوئے اس وقت کہا تھا کہ ایسے افراد کی شناخت کر کے ان سے نمٹنا چاہیے۔ وہ لوگوں کو پریشان کرتے ہیں جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ باہر ہوں۔ یہ اختلاف رائے کے اظہار کا کوئی طریقہ نہیں۔ بعد ازاں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا تھا کہ 'ہم شناخت کریں گے کہ یہ کون آدمی تھا۔'
گزشتہ نجی نیوز چینل پروگرام 'فیصلہ عوام کا' میں میزبان عاصمہ شیرازی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے دعوی کیا کہ ’صحافی شاہزیب خانزادہ کو کینیڈا میں ہراساں کرنے والے شخص کا تعلق پنجاب کے علاقے گجرانوالہ سے ہے اور وہ کینیڈا کے علاقے اونٹیریو میں رئیل سٹیٹ یا پراپراٹی ایجنٹ ہیں۔‘
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ شخص پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ہے، ’اب قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔
شاہ زیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا ہے، تعلق گجرانوالہ سے ہے، کینڈا میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور پی ٹی آئی کے رکن ہیں، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔ مثال قائم کریں گے۔۔ گوجرانوالہ میں لوگ مشتعل ہیں اور اس شخص کے گھر جانا چاہتے تھے ہم نے روکا کہ یہ… pic.
ذرائع نے کہا کہ پاکستانی حکام کو معلوم ہوا ہے کہ شہزیب خانزادہ اور ان کی اہلیہ کو سرعام ہراساں کرنے والے شاہد بھٹی کے خلاف متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاست کی اہم شخصیات کو ہراساں کرنے/دھمکی دینے کا ریکارڈ موجود ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف 2 ماہ قبل مقامی حکام کو شکایت درج کروائی گئی تھی۔
شاہد بھٹی کے کیس پر کام کرنے والے 2 سینئر اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ انہیں پاکستان اور کینیڈا میں بھی ملزم کے خلاف ہراساں کرنے کی دو شکایات ہیں، پاکستانی مشن نے کینیڈا کی حکومت سے ملزم کے بارے میں یہ تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کے پاکستانی پاسپورٹ اور نائیکوٹ کی تجدید کے عمل کو بھی روک دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہراساں کرنے والے شاہزیب خانزادہ خانزادہ کو کے خلاف نے کہا
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔