کراچی میں میمن گوٹھ درسانو چنو میں باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور4 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے میمن گوٹھ درسانو چنوحاجی راضو گوٹھ میں باڑے میں آچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی۔

باڑے میں آگ بھڑکتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئی اورعلاقہ مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔

اس دوران باڑے میں موجود بشیترمویشوں کوبھی  بچایا لیا گیا، باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور 4 بکریاں جھلس کرہلاک ہوگئیں۔

آتشزدگی کے دوران کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا،فوری طورپرباڑے میں آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی۔

جلنے والا باڑا پیر بخش بلوچ نامی شہری کا بتایا جاتا ہے،باڑے میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورواقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: باڑے میں ا میمن گوٹھ ا تشزدگی

پڑھیں:

پی ایم ای ایکس میں 48.575 بلین روپے کے سودے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 48.575 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 81,090 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 24.222 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد چاندی کے سودوں کی مالیت 8.851 بلین روپے، کوٹس کے سودوں کی مالیت 5.617 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.635 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 2.154 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.934 بلین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت 918.375 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 673.732 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 718.224 ملین روپے، پیلاڈیم کے سودوں کی مالیت 376.132 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 339.348 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 51.687 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 23.946 ملین روپے اور ایلومینیم کے سودوں کی مالیت 26.488 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں 27 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 30.562 ملین روپے رہی۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • مٹیاری،میمن گوٹھ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
  • کراچی میں ترقی کیلئے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری ہیں، شرجیل میمن
  • کراچی : ولیکا میں گودام پر چھاپہ، دو کروڑ روپے مالیت کا 20 ہزار کلو ممنوعہ چائنہ نمک ضبط
  • کراچی کا ترقیاتی منصوبہ 2025–26 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، شرجیل میمن
  • پی ایم ای ایکس میں 48.575 بلین روپے کے سودے
  • کراچی، گبول پارک کے قریب فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، تیز رفتار کوچ کی ٹکر، شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے کوچ نذر آتش کردی
  • کراچی، تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے کوچ نذر آتش کردی