سکھر ،اغوا شدہ بچہ بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت)سول جج پنوعاقل کی کارروائی، مغوی بچہ بازیاب، ریکارڈ عدالت میں قبضے میں سکھر کے تعلقہ پنوعاقل میں ایک اہم قانونی کارروائی کے دوران سول جج پنوعاقل سجاد احمد شیخ نے اطلاع پر تھانہ مبارکپور پر اوچتی چھاپہ مارا، جس کے دوران چند ماہ قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کرایا گیا۔ 21 اگست 2025ء کو نیشنل ہائی وے کے قریب، گریڈ اسٹیشن VIP گیٹ پنوعاقل کے علاقے سے اغوا ہونے والے بچے زین ولد امان اللہ بلو سکنہ گوٹھ عیدن بلو، پنوعاقل، کو چھاپے کے دوران زنجیروں میں جکڑے زخمی حالت میں ایک کمرے سے بازیاب کیا گیا۔ بازیاب ہونے والے بچے کو فوری طور پر اس کے وارثوں کے حوالے کر دیا گیا۔سول جج نے اس کارروائی کے دوران اس واقعے سے متعلق تمام سرکاری ریکارڈ اور دستاویزات عدالتی قبضے میں لے لی ہیں تاکہ قانونی کارروائی کی راہ ہموار کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو