اسلام آباد دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد سرچ آپریشن تیز
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن تیز کردیا۔ پولیس نے 22 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی پولیس نے کارروائی کے دوران 22 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن میں چھ مرد، دس خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔ گرفتار افغان باشندوں کا تعلق کابل، جلال آباد اور تغاب سے ہے۔ سرچ آپریشن فیض آباد، کٹاریاں اور پنڈورہ کے اطراف کیا گیا۔
گرفتار افغان باشندے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ تمام گرفتار افراد کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں کیمپ منتقل کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افغان باشندوں
پڑھیں:
اسلام آباد دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں کے نام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-01-2
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکا کچہری کے باہر ہوا جبکہ مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا ملا۔ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے جن افراد کی شناخت ہوچکی ہے، ان کے نام افتخارعلی ولد سلطان محمود، سجاد شاہ ولد لعل چن، طارق ولد میرافضل، افتخار ولد سراج، سبحان الدین، ثقلین ولد مہدی، صفدر ولد منظور، شاہ محمد ولد محمد خلیل، زبیر گھمن وکیل، محمد عبداللہ ولد فتح خان ہیں، 2 شہدا کی شناخت نہیںہوسکی جبکہ زخمیوں میں مظہر ولد روزی خان۔ وکیل، ارشاد۔ اے ایس آئی تھانہ رمنا، محمد عمران۔ ہیڈ کانسٹیبل، عمران جاوید۔ کانسٹیبل تھانہ کوہسار، محمدرمضان ولد محمد اعظم۔ بلوچستان پولیس، شہری منتظر ولد فرحت عباس، اظہر ولد ظفر اقبال، عادل کیانی ولد طارق، عالم زر ولد شیر زادہ، یاسین ولد عبدالکریم، احتشام ولد نزاکت، شمایلہ دختر انور حسین، نوید انجم ولد لیاقت، قیصرمحمود ولد چودھری محمد، مالک مسیح ولد ظہور، میراعظم ولد غمین خان، حیدر خان وکیل، عمران ولد فرحان مسیح، کاظم ولد نوبہار اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔