راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں اور کارکنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، روکے جانے پر سلمان اکرم راجا کی پولیس سے تلخ کلامی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھرنے کی قیادت علیمہ خان نے کی، ان کے ساتھ ڈاکٹر عظمٰی، نورین خان بھی اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گئیں۔

راولپنڈی پولیس نے کارکنوں کو محدود کرکے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے نعرے بازی کی اور بانی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران علیمہ خان، کارکن اور پولیس فیکٹری ناکے پر آمنے سامنے آگئے۔ علیمہ خان نے کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے آگے جانے سے روک دیا اور پولیس اہل کار لائن بنا کر کھڑے ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر معین قریشی بھی اڈیالہ روڈ دھرنے میں پہنچ گئے۔

اسی طرح بیرسٹر سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ روڈ پہنچ گئے، پولیس نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو داہگل ناکے پر روک دیا۔ سلمان اکرم راجہ شدید غصے میں آگئے اور پولیس اہل کاروں سے تلخ کلامی کی۔

انہوں ںے کہا کہ پچھلے سات مہینوں سے ہمارے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے سب کے سامنے ہے توہین عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ شامل ہے، ہم نے بیسیوں درخواستیں دی کسی ایک درخواست پر واضح حکم نہیں دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسی ایک کو بلا کے سزا نہیں دی، پچھلے سات ماہ سے یہی ہورہا ہے عدالت کا حکم نہیں مانا جارہا۔

راولپنڈی سلمان اکرم راجہ غصے کی حالت میں داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ اڈیالہ روڈ پر سے ملاقات

پڑھیں:

عمران خان سے جیل میں ملاقات کا دن، فہرست سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی : بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  سے کل جیل میں ملاقات کا دن ہے ، پی ٹی آئی  نے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، علی ظفر، فیصل ملک، علی زمان، عرفان نیازی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کے لئے 2 بجے کا وقت فہرست میں بتایا گیا ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں، نہ ساتھ دینگے: سلمان اکرم راجہ
  • ہم27وین ترمیم کا حصہ ہیں، نہ ساتھ دینگے: سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر علامتی دھرنا، پولیس سے تلخ کلامی
  • یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا
  • بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری
  • عمران خان سے وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس
  • عمران خان سے جیل میں ملاقات کا دن، فہرست سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی گئی
  • چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ کاانتقال
  • عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری