تکفیریت، فرقہ واریت، دہشتگردی کیخلاف متحد و بیدار ہیں، متحدہ علماء محاذ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اجلاس میں علماء مشائخ نے کہا کہ پاک ایران مستحکم تعلقات، و تجارت خوش آئند اور استعماری قوتوں کیخلاف وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، امن معاہدے کے باوجود فلسطین پر مسلسل اسرائیلی جارحیت معنیٰ خیز اور امریکی صدر وثالثی قوتوں کیلئے کھلا چیلنج اور سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ کے زیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت ملک کی موجودہ صوتحال اور فلسطین کشمیر سمیت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ اجلاس میں علماء مشائخ نے کہا ہے کہ تکفیریت، فرقہ واریت، دہشتگردی کیخلاف متحد و بیدار ہیں، ملکی امن و سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے، بھارتی جارحیت، فتنہ خوارج افغانستان کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، پاک ایران مستحکم تعلقات، و تجارت خوش آئند اور استعماری قوتوں کیخلاف وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، امن معاہدے کے باوجود فلسطین پر مسلسل اسرائیلی جارحیت معنیٰ خیز اور امریکی صدر وثالثی قوتوں کیلئے کھلا چیلنج اور سوالیہ نشان ہے، حکومت پاکستان کو قائداعظم کے نظریہ و افکار کی روشنی میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف بھرپور قوت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد ہاشم سندھی کو متحدہ علماء محاذ صوبہ سندھ کا سیکریٹری جنرل مقرر کئے جانے کا اعلان کیا گیا اور امن و وحدت کے فروغ کیلئے متحدہ علماء محاذ کی جدوجہد کو مزید تیز ،منظم و فعال کرنے کا عزم کیا گیا۔ اجلاس سے علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا مفتی محمد ہاشم سندھی،حاجی خداداد خان کاکڑ، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک، دلاور خان کاکڑ شازلی، احتشام بیگ، مولانا عبدالرحمن سلفی کے پوتے مولانا زھیر سلفی، حافظ دلبر خان کاکڑ، مولانا فہید الحق پشاوری نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی امن و استحکام، فلسطین کشمیر و افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متحدہ علماء محاذ
پڑھیں:
افغان حکومت ٹی ٹی پی کیخلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔
بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
ان کا کہنا تھا پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مئی میں مشرقی سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ افغان سرزمین سے پاکستانی چوکیوں پر حملے ہوئے جن کا پاکستان نے ٹھوس اور فیصلہ کن جواب دیا، دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو سمجھنا ہو گا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا، افغان حکومت ٹی ٹی پی و دیگر گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں جاری دو روزہ بین الاپارلیمانی کانفرنس میں آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، لائبیریا، بارباڈوس اور نیپال کے وفود کانفرنس میں شریک ہیں، کانفرنس کا مقصد عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ کو مضبوط بنانا ہے۔
عمران خان سے وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس