زرین خان کی تعزیت کے لیے گئے مقبول ادکار جیتیندر لڑ کھڑا کر گر گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
ممبئی (نیوزڈیسک) ماضی کی فلموں میں درجنوں ولنز کو اکیلے سر مارنے والے مقبول بولی وڈ ہیرو جیتیندر زرین خان کی تعزیت کے لیے جاتے وقت لڑ کھڑا کر گر ئے۔
شوبز ویب سائٹ کے مطابق 83 سالہ جیتیندر چند دن قبل چل بسنے والی اداکارہ زرین خان کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے، جہاں وہ سیڑھی چڑھتے ہوئے گر گئے۔
سیڑھی کا زینا چڑھنے کے دوران لڑ کھڑا کر گرنے کی جیتیندر کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہیں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیتیندر کار سے اترنے کے بعد گھر میں داخل ہونے کے لیے سیڑھی کا زینا چڑھتے ہوئے لڑ کھڑا جاتے ہیں اور اپنا توازن کھو کر گر پڑتے ہیں۔
خوش قسمتی سے جیتیندر کسی چیز سے نہیں ٹکرائے اور خود ہی اٹھنے کی کوشش کی لیکن جلد ہی ان کی مدد کے لیے ڈرائیور اور وہاں موجود دوسرے لوگ آ پہنچے۔
بعد ازاں جیتیندر کے بیٹے اداکار تشار کپور نے والد کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد روبہ صحت ہیں، انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی۔
ان کے مطابق لڑ کھڑا کر گرنے کا واقعہ معمولی تھا، ان کے والد کو بڑی چوٹ نہیں لگی اور وہ خیریت سے ہیں۔
جیتیندر چند دن قبل انتقال کر جانے والی اداکار زید خان کی والدہ اداکارہ زرین خان کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے، باہر پارکنگ ایریا میں ہی وہ لڑ کھڑا کر گر گئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زرین خان کی تعزیت کے لیے
پڑھیں:
فریال تالپور کی آغا سراج درانی مرحوم اورسابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے گھر آمد؛ لواحقین سے تعزیت
سٹی 42: پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور تعزیت کیلیئے آغا سراج درانی مرحوم کے گھر پہنچ گئیں ۔
فریال تالپور نے آغا سراج درانی مرحوم کے صاحبزاد ے آغا شہباز درانی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی ۔فریال تالپور نے آغا سراج درانی مرحوم کے ایصال ثواب کیلیئے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھیں ۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
فریال تالپور نے کہا آغا سراج دارنی مرحوم کی پارٹی کیلیئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
فریال تالپور تعزیت کیلیئے سابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے گھر بھی گئیں ، فریال تالپور نے آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے صاحبزادے سلمان شہباز میرانی، صاحبزادی و ایم پی اے سیما خرم اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی
فریال تالپور نے آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے ایصال ثواب کیلیئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھیں
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
فریال تالپور نے کہا آفتاب شعبان میرانی مرحوم نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلیئے جدوجہد کی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا