علامہ راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد کچہری دھماکہ کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت اقتدار بچانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے۔ طاقت کے حصول کی یہ جنگ ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے۔ حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد کچہری دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقتدار بچانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے۔ طاقت کے حصول کی یہ جنگ ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے۔ حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اہم مقام پر دھماکے نے حکومتی سیکورٹی ترجیحات پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔ وزیر داخلہ صاحب اگر اپنی ہی شہریوں پر ظلم کرنے سے کچھ فرصت مل جائے تو اسلام آباد کی طرف بھی نظر کر لیں۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی بنانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ قومی سلامتی کے نظام کو ازسرِنو تشکیل دینے کی ضرورت ہے، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سے تحریک تحفظ آئین سے متعلق خصوصی گفتگو
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ 15 نومبر سے ملک بھر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام الناس کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے۔ گذشتہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے مسلط ہونے والے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ ولایت حسین جعفری کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ وہ اسوقت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی اور ملی یکجہتی کونسل کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد حوزہ علمیہ قم سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کیں۔ وہ کوئٹہ میں ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے قیام کیساتھ ہی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل علامہ ولایت حسین جعفری ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ 15 نومبر سے ملک بھر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام الناس کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے۔ گذشتہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے مسلط ہونیوالے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت جلسے کی اجازت نہیں دیتی، تاہم قانونی راستے اپنا کر جلسہ کریں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial