اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دبئی سے فیصل آباد، اور پشاور دبئی کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی، اندرون ملک منسوخ پروازوں میں گلگت اسلام آباد، اسلام سے گلگت پروازیں شامل ہیں۔

اسکردو اسلام آباد اور اسلام آباد اسکردو پرواز بھی منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تقریباً 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

قومی ایئر لائن کی ملکی اور بین الاقوامی 18 پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر

گزشتہ پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر 40 پروازیں منسوخ اور 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) انتظامیہ اور انجینئرز کے درمیان جاری تنازع کے باعث ہفتے کے روز بھی فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 213 اور کراچی سے ملتان جانے والی پی کے 330 منسوخ کر دی گئیں۔ پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 بھی منسوخ کی گئی۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر 40 پروازیں منسوخ اور 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع، شام 5 بجے تک 9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
  • احتجاج کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
  • قومی ایئرلائن اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع برقرار، درجنوں پروازیں منسوخ
  • احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر
  • ایئر کرافٹ انجینئرز تنازع، آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
  • تکنیکی وجوہات، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ، متعدد پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار
  • انجینئرز کا احتجاج: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
  • دہلی ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی، 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
  • ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال، 14 پروازیں منسوخ، تاخیر کا دورانیہ 13 گھنٹے ہوگیا