گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ، متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
صوبائی حکومت کی مدت اختتام کے قریب پہنچتے ہی نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اپوزیشن رکن اسمبلی سید سہیل عباس کو کنوینئر مقرر کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے پارٹی سے مشاورت ملک کر لی جس نے بعد انہوں نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت کی مدت اختتام کے قریب پہنچتے ہی نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اپوزیشن رکن اسمبلی سید سہیل عباس کو کنوینئر مقرر کر دیا ہے۔ سید سہیل عباس اور جاوید علی منوا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیر امور کشمیر نے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن لیڈر کے ترجمان جاوید علی منوا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جمہوری اندا میں اس عمل میں شریک ہو گی۔ شفاف الیکشن ہی آئندہ پانچ سال کے استحکام اور ترقی کی ضمانت ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کاظم میثم نے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے سلسلے میں پارٹی کا باضابطہ اجلاس آج طلب کر لیا تھا۔ اجلاس کا مقصد ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی سے مشاورت اور وزیر امور کشمیر کی جانب سے طلب کردہ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ اس سلسلے میں پارٹی سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد کاظم میثم نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس نگران وزیر اعلی کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر طلب کر لیا ہے سلسلے میں
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ؛ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس میں ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بلائے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جانی تھی، تاہم اسے پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا طے کیا گیا تھا، لیکن پیپلز پارٹی کی سی ای ای کےجاری رہنے کی وجہ سے اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس آج طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان
دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس کے ایجنڈے میں 27ویں آئینی ترمیم شامل نہیں تاہم آئینی ترمیم کا مسودہ ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اور 27 ویں آئینی ترمیم کو ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا، 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کیا۔