وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس کی منظوری کے بعد اسے سینیٹ اور بعدازاں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ ترمیمی مسودہ کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھی ارسال کیا جائے گا، جہاں اس پر دو روز تک بحث متوقع ہے، اگر سینیٹ پیر کے روز مسودہ منظور کر لیتا ہے تو قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے مزید تین دن درکار ہوں گے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے مکمل مشاورت کی جا چکی ہے اور تمام فیصلے اتفاقِ رائے سے کیے جائیں گے۔ جس نکتے پر اتفاق ہو جائے گا، وہ 27ویں ترمیم کا حصہ بنے گا، اور جن امور پر اختلاف برقرار رہے گا، انہیں آئندہ مرحلے کے لیے مؤخر کر دیا جائے گا۔

رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ آئینی عدالت کے قیام پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتفاق رائے موجود ہے، جبکہ دوہری شہریت کے خاتمے کی تجویز بھی ترمیمی مسودے میں شامل ہے، اگرچہ پی ٹی آئی نے کمیٹیوں سے استعفے دے دیے ہیں، تاہم اسے ایوان میں ترمیم پیش کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لوکل گورنمنٹ نظام بھی 27ویں ترمیم کے ایجنڈے میں شامل ہے، اور اگر ترمیم منظور ہو جاتی ہے تو آئندہ چار برسوں میں مقامی حکومتوں کے انتخابات لازمی ہوں گے، اتحادی جماعتوں نے مجموعی طور پر مثبت ردعمل دیا ہے، جبکہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی این ایف سی ایوارڈ سے متعلق تجاویز پر بھی مثبت مؤقف اختیار کرے گی۔

آئینی عدالت کے حوالے سے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے اور آٹھ ججوں پر مشتمل عدالتی ڈھانچے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ان کے مطابق، سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کا اسٹیٹس برابر ہو گا، جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ہی آئینی عدالت کے چیف جج بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تقرری اور تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس ہو گا، جو ایک علیحدہ خودمختار ادارہ ہوگا۔ رانا ثناءاللہ نے مزید بتایا کہ حکومت ایگزیکٹو مجسٹریٹ کا نظام کسی نہ کسی شکل میں بحال کرنے پر غور کر رہی ہے، تاہم ڈپٹی کمشنرز کو وہ وسیع اختیارات حاصل نہیں ہوں گے جو ماضی میں تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رانا ثناءاللہ نے آئینی عدالت کیا جائے گا بتایا کہ ہوں گے نے کہا

پڑھیں:

وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد