سنی اتحاد کونسل کے سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
عزادار حسین: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد بائی پاس D-12 سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ ان کے بھائی قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا بھی موجود تھے، جنہوں نے ٹیلی فونک رابطے میں اپنے بھائی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
صاحبزادہ حسن رضا کے مطابق وہ پشاور سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ اسلام آباد بائی پاس پر پولیس نے حامد رضا کو گرفتار کر لیا، تاہم انہیں نہیں روکا گیا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
27 ویں ترمیم منظوری، اتحادی ارکان کو اسلام آباد میں رہیں،حکومت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو دارالحکومت میں رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا مجوزہ بل جمعہ کے روز سینٹ میں پیش کیا جائے گا، پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی بھجوادیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ حکمران اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور دیگر پارٹیاں شامل ہیں۔