اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ان کے مطابق اس کے اثرات ملک کی آئینی اور سیاسی بنیادوں کے لیے خطرناک ہوں گے۔

اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس طلب کرنے کا مقصد ملک میں آئینی اور سیاسی خدشات کو اجاگر کرنا تھا۔

میاں نواز شریف صاحب کچھ سال پہلے ووٹ کو عزت دینے کے لیے روڈوں پر تھے ان کا ایک نعرہ تھا ووٹ کو عزت دو۔ میاں صاحب وہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کدھر گیا۔؟ 8 فروری کو اپکو اصولی فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ اس حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہتے وہ آپ نے نہیں کیا یہ جو آپ کو منتوں ترلوں ، پاؤں… pic.

twitter.com/gIpt4la5DR

— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 4, 2025

اسد قیصر نے الزام لگایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ایک پنڈورا باکس کھولا گیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ ٹوئٹ سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کا کردار محض عوام کو دکھانے کے لیے ہے جبکہ فیصلہ پہلے ہی طے پا چکا ہے۔

انہوں نے پی پی پی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے آئین کی بنیاد رکھی، اور بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی، مگر آج کی پیپلز پارٹی جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسد قیصر نے میاں نواز شریف پر بھی طنز کیاکہ وہ ووٹ کو عزت دینے کے دعوؤں میں کہاں ہیں۔

اس موقع پر سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ملک میں جبر کا نظام نافذ ہو چکا ہے اور شہریوں کو آئینی حقوق حاصل نہیں ہو رہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ اور آئینی ترامیم پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نئی عدالتوں اور ججوں کی ٹرانسفر کے نظام سے انصاف متاثر ہو سکتا ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی تقرری اور صوبوں کے اختیارات میں تبدیلی کے ذریعے حکومت اپنی مرضی نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اس ترمیم کو منظور نہیں ہونے دے گی اور میڈیا، سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر اس کے خلاف عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے میاں نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم پر موقف واضح کریں اور اپنے قریبی حلقوں کو اس اقدام سے روکیں۔

مزید پڑھیں: کیا 27ویں ترمیم کے ذریعے 18ویں ترمیم واپس ہونے جا رہی ہے؟

انہوں نے وفاقی وزرا کی حالیہ پریس کانفرنسز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس میں عوامی مسائل جیسے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پر بات نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئینی ترمیم اپوزیشن اتحاد اسد قیصر اعلان تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد اعلان تحریک تحفظ ا ئین محمود اچکزئی وی نیوز تحریک تحفظ ووٹ کو عزت کرتے ہوئے انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن