ملیر میں نجی انٹر نیٹ آفس کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرنے سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
کراچی:
ملیر فلک ناز ٹاور میں قائم نجی انٹر نیٹ آفس میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث ایک نوجوان دم گُھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس کے مطابق ایئر پورٹ تھانے کے علاقے ملیر فلک ناز ٹاور نجی انٹرنیٹ آفس میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث ایک نوجوان دم گُھٹنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ اویس ولد خدا داد کے نام سے ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔