Express News:
2026-07-24@07:12:34 GMT
لاہور: خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
لاہور پولیس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
ڈولفن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت آفاق کے نام سے ہوئی ہے۔
خاتون کو ہراساں کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی، ویڈیو میں ملزم خواتین کا پیچھا کرتے اور موقع پاکر نازیبا حرکات کرتے دکھائی دیتا ہے۔
ڈولفن پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شمالی چھاؤنی کے حوالے کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔